کوئٹہ: خضدار میں این ٹی ایس کی پیچیدگیاں، ایک امیدوارکے ہاتھ میں بیک وقت تین لو کل سرٹیفکیٹس ، ایک تحصیل کی تمام ٹیچنگ پوسٹس دوسرے تحصیل کو منتقل،انگلش ٹیچر کی پوسٹ پر ڈرائینگ ٹیچر کی تعیناتی ، خضدار سٹی میں زیرینہ کھٹان مڈل اسکول میں این ٹی ایس سے قبل ایک یوسی سے دوسرے یوسی میں پانچ ٹیچرز کا تبادلہ اور نئے امیدواروں کے لئے ملازمت کا باب بند۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پورے بلوچستان کی طرح خضدار میں ٹیچنگ پوسٹنگ کا معاملہ مذید الجھتاجارہاہے ، متعلقہ حکام معاملے کوسمیٹنے کی کوشش کررہے
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بولان آپریشن کے خلاف 11 نومبر کو پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن میں میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی اور عدم دلچسپی باعث تشویش ہے۔ اس صدی کے شروع ہوتے ہی بلوچستان میں ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع ہوگئے مگر آج پندرہ سال گزرنے کے باوجود کسی بھی صحافی یا صحافتی ادارے و انسانی حقوق کے ادارے نے اصل صورتحال جاننے کیلئے بلوچستان یا آپریشن زدہ علاقوں کا رخ نہیں کیا۔
نال: بلوچستان کے ضلع خضدارتحصیل نال سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل نال میں لیویز نے کمبی کے مقام سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرکے سول اسپتال نال پہنچادیں۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ان کی شناخت نال کے علاقے بدرنگ گریشہ کے رہائشی محمد مراد ولد جان محمد اور آواران
گوادر: وزیراعظم پاکستان کے 11 نومبر 2015 کے متوقع دورے کی تیاریاں عروج پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے آج تمام اداروں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس طلب کرلیاہے‘ وزیراعظم پاکستان 11 نومبر 2015 کے متوقع دورے کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی نے اپنی ادارے کا اجلاس گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں طلب کر کے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور وزیراعظم کے لئے مختلف پروجیکٹوں کے لئے بریفنگ بھی تیار کر لی
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بولان سے خواتین و بچوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز تمام بین الاقوامی، انسانی، جنگی، اسلامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی بھی ادارے یا اسلامی اسکالر کی جانب سے کوئی رد عمل دکھائی نہیں دے رہا۔ کئی روز سے بولان و گرد و نواح میں جاری آپریشن میں آج کلچ و لکڑ میں شدید فضائی بمباری کے بعد زمینی فورسز نے مذکورہ علاقوں میں کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد جلا ڈالااور وہاں سے دو درجن سے زائد خواتین و بچوں
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر میگا پروجیکٹ ‘ پاک چائنا اقتصادی راہداری روٹ بلوچوں کیلئے ثانوی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اصل مسئلہ گوادر پورٹ کا واک و اختیار و تمام تر اختیارات بلوچستان کو دیا جانا ہے اگر حکمران واقعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر چاہتے ہیں تو گوادر کے بلوچوں کو بنیادی ضروریات زندگی اور تمام سماجی مسائل کا حل کرنا اور تمام آسامیوں پر گوادر کے بلوچوں کو اولیت دیا جانا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی روٹ کی تعمیر سے گوادر کے بلوچوں کی تقدیر تبدیل نہیں ہو سکی روٹ کی حیثیت ثانوی ہے
پنجگور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکیرٹری اطلاعات اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ ناراض بلوچوں کی اصطلاح زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہے گزشتہ 65 سالوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ بلوچستان کے چالیس لاکھ عوام ناراض ہے بلوچستان کے عوام کی ناراضگی دور کرنے کیلئے انھیں انکی سائل ووسائل کا جائیز حق دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار حافظ حسین احمد نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ تنظیمی دورے کیلئے پنجگور پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ن انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ بلوچستان کے بجائے
گوادر: زہریں کہور ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے میں گیس کے ذخائر آئی لینڈگیس کمپنی کے تین چائینز نمائندے زہریں کہور پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق پسنی کے قریب زہریں کہور ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، زہریں کہور کے علاقے میں گیس کی جگہ کے معائنہ کیلئے آئی لینڈ گیس کمپنی کے تین چائینز نمائندے ہفتے کے روز پہنچ گئے، کمپنی کے نمائندوں کو سخت سیکورٹی حصار میں علاقے تک پہنچایاگیا
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل سے دور رکھنے کے بعد اب حکومت اہم صوبائی معاملات میں اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کا رویہ ترک کرے گوادر کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہمیت کا حامل ہے جس پر اہم فیصلے اعلیٰ شخصیات کے دوروں میں اپوزیشن کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شرکت کی دعوت نہیں دی جا رہی ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر معروف فزیشن ڈاکٹر سید خالد شاہ کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مزاحمت پر اغواء کاروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر کا محافظ اور پرسنل سیکریٹری زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر سید خالد شاہ ڈبل روڈ پر واقع اکرم اسپتال میں کلینک پر مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد معمول کے مطابق واپس گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے ان کی گاڑی نمبرAKV050کو اسلحہ کے زور پر روک لیا ۔