کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ گوادرپورٹ کوبلوچستان حکومت کے حوالہ کیاجائے ،بلوچ عوام کوکئی عشروں سے محروم رکھاگیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوکالاباغ ڈیم کاایشونہ بنایاجائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کرانے کے موقع ہم نے بہت کوشش کی کہ گوادرپورٹ کی بھاگ دوڑبلوچستان حکومت کے حوالہ کیاجائے
ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان کے سابق وزراء اراکین اسمبلی کے خلاف جاری کروڑوں روپے کی تحقیقات کے بارے میں آفسیران کی جانب سے جمع کی گئیں رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں نے مسترد کرد دی نئے سرے سے غیر جانبدرانہ رپورٹ مرتب کرنے کا حکم کرپشن میں ملوث افراد میں کھلبلی مچ گئی اربوں روپے کے اثاثہ جات خفیہ ناموں پر منتقل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی جبکہ کئی شریف النفس سابق وزراء اراکین اسمبلی نے اپنی جائیدادیں اونے پونے نرخوں پر فروخت کرنے پر تیار گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حکومتی پیسہ جمع کرنے پر رضا مند ہوگئے
گوادر: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کہاں ہیں‘ وزیر خزانہ کہاں ہے‘ فتح محمد محمد حسنی وہ مصروفیات کی بناء پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے بائی پاس کر دیا‘ سردار فتح محمد محمد حسنی کا اظہار برہمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا‘ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کی‘ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سفران جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سینیٹر حاصل خان بزنجو سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی ایم این ایز عمران ظفر لغاری رانا محمد افضل خان غوث بخش خان مہر وفاقی سیکرٹریز
ماسکو: ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے طیارے کو تباہ کرنے کے واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہے لیکن اب روسی صدر نے امریکا کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے طیارے سے متعلق تمام تر ڈیٹا امریکا نے ہی ترکی کو فراہم کیا۔
پشاور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سندھی قوم پرست رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں مختلف طریقوں سے رہنماؤں کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ واشنگٹن میں مقیم سندھی قوم پرست رہنما ڈاکٹر منور لغاری کے بھائی ڈاکٹر انور لغاری کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات بلوچ اورسندھیوں کیلئے نئی نہیں ہیں۔ کئی بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے بعد سندھی قوم پربھی مختلف طریقوں سے ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔ بشیر قریشی کی پرا سرار ہلاکت کے بعد جس طرح پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تبدیل یا چھپایا گیا
کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے سب سے پہلے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرواکر جمہوری اداروں اور اقدار کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز یہاں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کررہے تھے جو ان دنوں بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ہیں گورنر نے کہا کہ بلدیاتی ا دارے جمہوریت کی نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں آئین کے مطابق منتخب بلدیاتی ا داروں اور نمائندوں کے معاشی وا تنظامی اختیارات کا دو ٹوک انداز مین تعین کرنا ہوگا تاکہ یہ ادارے آئین اور قانون کے مطابق نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکیں۔
کوئٹہ / اندرون بلوچستان:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع کے علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے خون جما دینے والی سردی کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ قلات زیارت پشین مستونگ سبی خضدار قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستا ن کے مختلف علاقے گزشتہ تین روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافے کی ایک خاص وجہ گیس پریشر میں کمی اور گھنٹوں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ بھی ہے
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے ایک لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈ منجمد یا بلاک کردئیے ہیں یہ سارا کام گزشتہ ایک سال کے دوران ہوا ہے ۔ یہ شناختی کارڈ زیادہ تر غیر ملکیوں کے ہیں ۔ اسمبلی کے فلور پر انہوں نے افغان باشندوں کا… Read more »
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر گزشتہ روز آواران کے سابقہ ضلعی آرگنائزر داد شاہ بلوچ ایڈووکیٹ کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینکڑوں کے تعداد کارکنوں عہدیداروں نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکنوں نے حکومت وقت کی ظالما نہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں امن وامان برقراررکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ موجودہ حکمران بلوچستان کی معاملات کو حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں نہ ان کے پاس اختیارات ہے