کراچی: کراچی میں دو مختلف مقامات پر جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک دو اور آٹھ میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔
سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے 2003 میں عراق پر حملے کے دوران کی گئی غلطیوں پر معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ اس بات میں ’صداقت کا عنصر‘ موجود ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اسی کی وجہ سے وجود میں آئی۔
اوریگن: ماہرینِ نفسیات کے مطابق اہلِ خانہ اگر فیس بک یا فون کی بجائے والدین یا بزرگوں کے پاس کچھ وقت گزاریں تو اس سے ان کی اداسی، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
کوئٹہ(پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں ۔ فورسز آئے دن عام آبادیوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے مگر اقوام متحدہ ، عالمی عدالت برائے انصاف خاموشی اختیار کرکے پاکستان کو استثنیٰ دے چکے ہیں ، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اسی طرح مقامی و انٹرنیشنل میڈیا بھی چپ کا روزہ رکھے ہوا ہے۔ میڈیا کو بلوچستان میں رپورٹنگ اور دداخلے کی اجازت نہ ملنے پرمیڈیا کے اداروں کو آواز بلند کرکے اپنا فرض نبھانا چاہیے ۔ آج ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں پاکستانی فوج نے آپریشن کے دوران تین نہتے بلوچوں صمد ولد حسین
خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر و سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی مولانا عطاء الرحمن جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین شیخ الحد یث و التفسیر مولانا منظوراحمد مینگل نے کہاہے کہ جے یوآئی پارلیمنٹ میں اسلام کا محافظ بن کر شریعت کے برخلاف کسی بھی اقدامات کے آگے رکاوٹ بننے کا فریضہ ایک عرصہ سے
سبی: پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ امریکہ صحافی مارک سیگل کا بیان حقیقت پر مبنی ہے جنرل (ر)پرویز مشرف اور اس کا ٹولہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں انہوں نے اپنی حیات میں قاتلوں کی نشاندہی کردی تھی احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروئیاں کی جاری ہیں غریب اور مظلوم عوام کو نوکریاں دینے کی پاداش میں پیپلز پارٹی کے
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ڈایئریکٹر سکول لگانے میں ناکام تعلیمی ایمرجنسی کے دعویدار وزیراعلیٰ نے اپنے ایک چھتے آفیسر کو نوازنے کیلئے محکمہ تعلیم کی ہائر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کو تو ایک کر دیا ہے لیکن اس کو اس بات کی توفیق ایک طویل عرصے سے نہیں ہورہی ہے
کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ امن پاکستان کے مقدر میں لکھا گیا ہے اب ہر سمت وطن عزیز میں امن قائم ہو کر رہیگا ۔ پاک فوج نے قوم کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے اس کے نتائج کامیابی کی صورت میں سامنے آچکے ہیں ۔ قوم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ آخری دہشت گرد تک یہ جنگ جاری رہیگی ۔
کوئٹ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 10محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تمام مسلمانوں اور عالم انسانیت کو حضرت امام حسین، ان کے خاندان اور رفقاء کار کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،