براہمداغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے براہمدگ بگٹی کی حالیہ بیانات اور ریاست سے مذاکرات اور آزادی کے موقف سے دستبرداری پر آمادگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ براہمدغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر بلوچ قوم سے دھوکہ کرنے کا مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا براہمدگ بگٹی کی ڈاکٹر مالک سے ملاقات کے بعد قومی اتحاد کے لئے عجلت میں دعوت دینا اور اس سے پہلے اتحاد کی کوششوں میں سنجیدہ نہ ہوناسیاسی نا بلدی ہے ۔ ایک مہینے کے اندر اتحاد تشکیل نہ پانے کو براہمدغ بگٹی بطور جواز پیش کرکے مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں



بلوچستان میں 900 بوگس سکولوں کا انکشاف صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، سر دار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


سبی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر و سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ساحل و وسائل کا نعرہ لگانے والے بتائیں انہوں نے عوام کو کیا دیا،صوبے کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں نے عوامی مینڈیٹ کا اسلام آباد میں سودا لگا کر آتے ہیں ،ہر پانچ سال بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے عوام کو صرف پسماندگی اور غربت کے کچھ نہیں دیا،آنے والے انتخابا ت میں عوام ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں تو عرش پر رہنے والوں کو فرش پر گرا دیں گے،صوبے میں 900گھوسٹ اسکولزکاوزیراعلیٰ کی جانب سے اعتراف بے بسی کی علامت ہے،تحریک انصاف ملک کے عوام کو کرپٹ اور بدعنوان نظام سے چھٹکارا دلاکر ہی دم لے گی ،



قومی تحریک کیخلاف مذہبی شدت پسندوں کو منظم کیا جا رہا ہے ، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی مظالم روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ کوئی ایسادن نہیں گزرتا کہ بلوچستان میں آپریشن نہ ہو رہا ہو۔ ڈیتھ اسکواڈ آئے دن نہتے بلوچوں کو اغوا و قتل کرکے ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اسی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔



آواران ،مسلح افراد کی فائرنگ ،وکیل جاں بحق بلوچستان بار کا عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

اوتھل: آواران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آواران بارکے صدر داد شاہ ایڈوکیٹ کو قتل کردیا،ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آواران میں نامعلوم افراد نے آواران بارکے صدر دادشاہ ایڈوکیٹ پراچانک فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے واقعے ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور انکی نعش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی



’پاکستان میں لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ‘

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بچوں سے جنسی زیادتی پر کام کرنے والی ایک غیر سرکاری اور نگران تنظیم ’ساحل‘ کے مشاہدے میں بتایا گیا کہ 2015 کے پہلے چھ مہینوں میں چھ سے دس سال عمر کے لڑکوں میں پچھلے سال اسی عرصے کی نسبت زیادتی کے واقعات میں 4.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا



ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملہ:’فنڈنگ ہندوستان سے بھی ہوئی‘

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر نیرج کمار نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ستمبر 2001 میں ہونے والے حملے کے لیے کچھ فنڈنگ ہندوستان سے بھی کی گئی تھی۔



‘اُن کے پاس ہتھیار ہیں، ہمارے پاس شیمپیئن’

| وقتِ اشاعت :  


پیرس: فرانس کے مزاحیہ سیاسی رسالے چارلی ہیبڈو نے پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا نیا میگزین کور شائع کیا ہے، جس میں ڈانس کرتے ایک شخص کو ہاتھ میں گلاس پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے جسم پر لگنے والی گولیوں کے سوراخوں سے شیمپیئن (شراب) باہر نکل رہی ہے.



گوادر کاشغر اقتصادی راہداری بلوچ قوم کیلئے نہیں ، ڈاکٹر حئی بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: یشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کو 68 سال ہو چکا ہے قومی تحریک کا ابھی تک آقااور غلامی کا رشتہ ترک نہ ہو سکا ہے ،کاشغر گوادر روڈ بلوچ قوم کیلئے نہیں ہے چند قوتیں اپنی مفادات کی راہیں ہموار کرنے کیلئے ترقی کا شوشا کر رہے ہیں ترقی کے نام پر سائل بلوچستان پر قبضہ اور غیروں کو آباد کرنے کا فارمولا ہے انھوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کیا ہے اس پلان کے تحت ظالمانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں بلوچوں کی مقدر کا فیصلہ کرنے



ترقی و خوشحالی کے مخالف نہیں، حقیقی معنوں میں بلوچوں کیلئے ہی ترقی ہونی چاہیے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کا قومی کونسل سیشن 28-29 نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کریں گے جس میں بلوچستان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال تنظیمی امور اور بین الاقوامی سیاست پر سحرحاصل بحث کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قومی کونسل سیشن ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بلوچوں کو مردم شماری اور خانہ شماری کے ذریعے بلوچ وطن میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کی غیرقانونی آبادکاری اور گوادر میگاپروجیکٹس کے حوالے سے



وفاقی بیورو کریسی میں پنجاب کو کوٹے سے زیادہ بخشیش،چھوٹے صوبوں کو سخت تشویش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فاقی بیوروکریسی میں پنجاب کو کوٹے سے زیادہ حصہ ملنے پر چھوٹے صوبوں کی تشویش بڑھ گئی۔ سندھ پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکاہے۔ جبکہ بلوچستان کا تو وفاقی بیورو کریسی میں حصہ ہی نہیں ، صوبائی اسمبلی کے احتجاج کے باوجود وفاقی حکومت نے روش نہ بدلی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں پنجاب کو کوٹے سے بھی زیادہ حصہ مل رہا ہے جبکہ سندھ کے کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد ہی نہیں کیا جارہا ۔جس پر سندھ حکومت تحفظات کا اظہار بھی کرچکی ہے