ڈاکٹر یاسین بلوچ کی کوششوں سے پارٹی بلوچستان بھرمیں فعال ہوئی، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹریاسین بلوچ کی مضبوط سیاسی کمٹمنٹ اورجدوجہد کوپارٹی کااثاثہ قراردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ انہوں نے تمام عمربالادست طبقے کی جانب سے بلوچستان کے مظلوم ومحکوم عو ام پرظلم وجبراورسیاسی معاشی ناانصافی کیخلاف جدوجہد کی بیان میں کہاگیاکہ ڈاکٹریاسین بلوچ نے صبروتحمل اوردلیل سے گفتگوکرنے میں اپناثانی نہیں رکھتے تھے سیاسی کارکن ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے سیاسی علم وادب اورخطے سمیت بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کے تناظر میں



تربت میں ایف ڈبلیو اوقافلوں پر بم حملے اور فائرنگ فورسز کی سرچ آپریشن میں دو افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں عسکری تعمیراتی ادارے کے قافلوں پر ریموٹ کنٹرول بم اور چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تربت ہی میں سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔لیویز کے مطابق ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور ہوشاب میں نامعلوم افراد نے عسکری تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان



دورہ بھارت، وزیراعظم نے پی سی بی کو فیصلے سے روک دیا کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کروں گا،وزیرداخلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے دورے سے متعلق پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی فیصلے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان گزشتہ سال ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2015 سے 2023 تک چھ دوطرفہ سیریز کھیلی جائیں گی اور اس سلسلے کی پہلی سیریز رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر کے بیانات کے باعث پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی ٗ انتہا پسند بھارتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے رویے کی وجہ سے



گوادر ، نامعلوم مسلح افراد کی کشتی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق دو زخمی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی کھلے سمندر میں کشتی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیمی زر کے مقام پر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف تین افراد عامر ، خالد اوربدل سکنہ گوادر پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد خالد اوربدل کو فارغ کردیا گیا



تنظیم کی اپیل پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او آزادکی مرکزی کال پر آج 13نومبر یوم بلوچ شہداء کے مناسبت سے بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہا۔ اور تمام زونوں میں شہداء کی یاد میں ریفرینسز کاانعقاد کیا گیا۔ ہڑتال کے باعث گوادر، پسنی، مند، تمپ، تربت ، پنجگور، ہوشاب، ڈنڈار، گیشکور، آواران، جھاو، مشکے، خاران، نوشکی، دالبندین، سوراب، قلات، کوئٹہ، حب چوکی سمیت بلوچستان بھر کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے،جبکہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی۔



میٹرک امتحانات کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ،غریب طلباء امتحان میں شرکت سے قاصر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے فیسوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث بہت سے غریب طلباء و طالبات امتحان دینے سے قاصر ہوگئے صرف میٹرک کی داخلہ فیس 1650 جبکہ نہم جماعت امتحانات کیلئے 1400 روپے فیس کردی گئی عوامی حلقوں نے صوبائی مشیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات جو کہ فروری کے آخر میں شروع ہونگے اس سلسلے میں سرکاری سکولوں سے طلباء و طالبات کے امتحانی داخلے



حکومت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،صدر ممنون

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو ترجیح دینی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ‘ گوادر پورٹ کی ترقی بلوچستان سمیت پورا ملک اہم ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے ملاقات کے دوران کہی۔



گیس پائپ لائن اڑانے کا خطرہ وفاقی وزیر پڑولیم کا دریائے سندھ اور بڑی نہروں کے اندر سے پائپ لائن گزارنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کرا چی : سندھ بلوچستان میں د ہشتگردوں کی جانب سے گیس کی پا ئپ لائنوں کو د ھما کہ سے اڑا نے کے بعد وفاقی وز ا رت پیٹرو لیم و قد ر تی و سا ئل نے جد ید بنیا دوں پر در یا ئے سندھ اوربڑی نہروں کے اندر سے پا ئپ لا ئنیں گز انے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں و فاقی وزارت پیٹرو لیم کی ہدا یت پر سو ئی سد رن گیس کمپنی لمٹیڈ کے جا نب سے سندھ کے محکمہ آبپا شی کو ایک خط لکھا گیا ہے



مستونگ اور آواران میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی سوئی ،بیلہ اور چمن سے اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران اور مستونگ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے نوکجو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے غلام قادر ولد محمد عمر محمد حسنی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول گھر سے بازار جارہا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے بجاوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ڈرائییور لیویز حوالدار عبدالغنی ،نوشکی کا رہائشی سید امیر اور عبدالوحید شامل ہیں



بلوچستان بھر میں بارشیں ،متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہامتعددنشیبی علاقے زیرآب آگئے کوئٹہ شہرمیں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہرکی تمام سڑکیں دریاکامنظرپیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ قلات،پشین ،قلعہ عبداللہ ،زیارت،خانوزئی ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ ،ژوب شیرانی،موسیٰ خیل بارکھان سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ