کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور باہر قوم کے حقوق کے دفاع کیا ہے آج پوری دنیا کی نظریں جمعیت علماء اسلام کے قوت پر ہے کیونکہ جمعیت علماء اسلام پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہبری کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ولمہ توبہ کاکڑی میں مرحبا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالمالک کاکڑ‘حاجی عبدالصادق نورزئی‘سابق وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس ‘ملک شاہجان خان کاکڑ‘حاجی محمد حنیف خان کاکڑ ‘مولوی محب اللہ ‘ممبر ڈسٹرکٹ کونسل
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے صوبے سے نفرت،تعصب اورتفریق کی سیاست کے خاتمے کیلئے رواداری ،بھائی چارگی،باہمی احترام کی فضاء کوپروان چڑھانے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے جس سے صوبے میں آباد تمام اقوام کاآپس میں باہمی احترام اوررواداری کاتعلق جوصدیوں سے قائم تھاوہ ایک بارپھرجوڑنے لگاہے اورنیشنل پارٹی محکوم ومظلوم عوام کی حقیقی معنوں میں حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرنیشنل
کو ئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پربولان و بلوچستان کے اکثر علاقوں میں کئی عرصے سے جاری آپریشن و علاقوں کے محاصرے کے خلاف ہڑتال کے دن آج بدھ 11 نومبر کو گوادر، پسنی، جیونی، اوڑماڑہ ، تربت، مند، تمپ، آوران، مشکے، جھاؤ، بسیمہ، واشک،نوشکی،خاران، سوراب ، قلات مستونگ ، کوئٹہ ، حب بیلہ، اوتھل سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی ۔ جس کے نتیجے میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ، مارکیٹیں، سرکاری دفاترو بینک بندرہے، جبکہ پہیہ جام کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی ۔
دالبندین : این ٹی ایس پاس امیدواروں ،حیدر بلوچ ، نصر اللہ عبدالحد گل آغا بلوچ، عبدالرشید نوتیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے ضلع چاغی میں میرٹ کو پامال کر کے حقدار امیدواروں کو نظرانداز کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا، حالیہ این ٹی ایسکی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں، این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کو تذبذب کاشکاربنایا گیا ہے، دریں اثناء ضلع پنجگور کے این ٹی ایس امیدواروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ای ڈی او پنجگور نے فائنل میرٹ لسٹ متعلقہ آفس میں نہ لگا کر سیکرٹری ایجوکیشن سے منظوری کیلئے بھیج دی ہے،
اسلام آباد : وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ براہمداغ بگٹی آئینی حدودمیں رہ کرسیاست کرناچاہتے ہیں ،وزیراعظم کوبرہمداغ بگٹی کے تحفظات سے آگاہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری اورڈاکٹرعبدالمالک کی براہمداغ بگٹی سے ملاقات ہوئی ہے
نیویارک: چینی کا زیادہ استعمال، ویڈیو گیمز کھیلنا اور موبائل فون اور کمپیوٹر پر نظریں جمائے بیٹھے رہنا بچوں کو نہ صرف سست اورکاہل بنا رہا ہے بلکہ ان میں موٹاپے جیسی خطرناک بیماری کو جنم دے رہا ہے اور ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار بچہ 8 سال ہی کا کیوں نہ ہو وہ بھی دل کی بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔
کراچی: موتی محل پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کراچی شرقی جاود جسکانی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان کی موتی محل کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقت کیا اور ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تاہم تینوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
نوشکی: قومی شاہراہ کے قریب واپڈاآفس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے حملہ آورموٹرسائیکل چھوڑ کر فرار،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او محی الدین پرکانی پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پرتھے کہ قومی شاہراہ کے قریب واقع واپڈا آفس کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گشتی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منگل کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم بارش کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بھی ایک ہی بارش سے عیاں ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ‘ مستونگ ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ ‘ زیارت ‘ قلعہ سیف اللہ ‘ موسیٰ خیل ‘ بارکھان سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اورسابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی بریت کی درخواست خارج کردی۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں بریت کے لئے دائر اپیلوں کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی ۔اس موقع پر دونوں سابق وزرائے داخلہ کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے تاہم ٹھوس شواہد نہ ہونے پر درخواستیں خارج کر دی گئیں ۔