خضدار: میرٹ حاصل کرنے والے طلباء کا این ٹی ایس میں ناانصافیوں کے خلاف احتجاج ، بے روز گار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس غیر شفافیت کا واضح پیغام لیکر آیا ، واضح طور پر بد دیانتی کرتے ہوئے میرٹ پاس بے روز گار نوجوانوں کی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے، خضدار میں میں ہر دوسرے روز میرٹ لسٹ تبدیل ہورہاہے ، این ٹی ایس میں شفافیت کا لحاظ رکھا جائے ورنہ میرٹ لسٹ کا فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، میرٹ حاصل کرنے والے بے روزگار نوجونواں کا انتباہ ۔ یہ بات این ٹی ایس میں میرٹ حاصل کرنے والے بے روزگار نوجوان شاکر حسین باجوئی ، تاج ثناء مینگل ، بختیار احمد زہری اور سماجی کارکن عبدالستار لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں وی سی کی نااہلی کرپٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی میں بدعنوانی جاری ہے میڈیاکے کردارمیں یونیورسٹی کے مسائل کوتوجہ نہ ملناقابل افسوس ہے جس سے جاری احتجاجی عمل کے باوجود میڈیاکی عدم توجہی مہذب صحت کے شعبوں پرمنتی تاثرپیداہورہاہے بلوچستان یونیورسٹی میں جس طرح من پسند تقرری،تبادلے،رشتہ داری،تعلق داری کی بنیادبغیرمشتہرتعمیرات جوکہ اربوں روپے کی ہے جس میں کرپشن کاعنصر اس حدتک شامل ہے کہ تعمیرات میں معیارکی بجائے سرکاری شخص سے کام کرواکر
ژوب: پشتونخواملی عوامی پارٹی ژوب وشیرانی کے اہتمام پشتون قومی تحریک کے رہبر سائیں کمال خان شیرانی کی یاد میں ظریف شہید پارک ژوب میں عظیم الشان جلسہ عام پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن صوبای مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا ، ضلع شیرانی کے ڈسٹرکٹ چےئرمین سلطان شیرانی ، ضلع سیکرٹری غلام الدین شیرانی ، ضلع سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ ، میونسپل کمیٹی چےئرمین سلیم مندوخیل ، ڈاکٹر یونس شیرانی ، مولوی سلطان خروٹی ،
کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان واٹراینڈپاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے گزشتہ روز کوئٹہ میں واٹرسیکورٹی ایشوز پرمشاورتی اجلاس منعقدکیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈاظفرمحمودنے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واپڈانے شرکاء کو مشاورتی اجلاس کے مقاصدسے آگاہ کیا۔انھوں نے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان نے واپڈاکو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ واٹرسیکٹرکے تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت کرے تاکہ واٹرسیکورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات (Initiatives)کوحتمی شکل دی جاسکے۔
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے پاک چین اقتصادی راہداری کی آڑ میں بلوچ سرزمین پر قبضہ کو تقویت دینے اور ڈسٹرکٹ گوادر اور ساحل بلوچ کو بلوچ کے لیے نوگو ایریا بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اپنا اثر ورسوخ کو قائم اور اسے مستحکم کرنے کے لیے چین کے ساتھ ملکر اقتصادی راہداری کے جس عالمی گیم کا سوچ رہا ہے فورسزآج کی بڑی تعداد کو گوادر میں سیکورٹی کے نام پر جمع کرنے کے ساتھ گوادر آئی ڈی کارڈ بھی انھی پالیسیوں کا حصہ ہے
اسلام آباد: سینٹ کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق نے امریکی خفیہ ادارے ( سی آئی اے ) کے سابق اہلکار کے بیان سے متعلق کہ برطانیہ کے خفیہ ادارے ( جی سی ایچ کیو ) کی طرف سے پاکستان کا کمیونیکیشن ڈیٹا استعمال کرنے کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کو بریفنگ نہ دینے پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے آئندہ اس طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کی زیر صدارت اولڈ پیس ہال پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا
کوئٹہ: بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دینے اور پنجاب کے مفادات کو ترجیح دینے کیلئے مغربی روٹ کے نام پر سیاست چمکا رہے ہیں اگر وزیراعظم حقیقی معنوں میں صوبہ کے عوام کیساتھ مخلص ہیں تو مغربی روٹ کی بجائے گوادر کوئٹہ روٹ کا نام دیکر کام شروع کریں بلوچستان کی حکومت میں شامل جماعتیں اگر واقعی گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کے روٹ کے حوالے سے مخلص ہیں تو وفاقی حکومت کے سامنے کیوں بات نہیں کی جاتی کیونکہ حکومت میں شامل ایک جماعت اقتدار کو طول دینے دوسرا وزیراعلیٰ شپ حاصل کرنے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ اشتہاروں کی بدولت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس نے 80 کڑور 91 لاکھ روپے کمائے جو گذشتہ برس سے 11 فیصد زیادہ ہے
ایک اندازے کے مطابق صرف گذشتہ سال 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے والی کیٹی پیری کو فوربز میگزین نے سب سے زیادہ کمانے والی خاتون موسیقار نامزد کیا ہے۔ موسیقار کیٹی پیری نے اپنی حریف ٹیلر سوِفٹ کو پیچھے چھوڑا ہے جو آٹھ کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں
نیویارک: عالمی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے بعد امیر ممالک کے باشندوں کی متوقع اوسط عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے۔ آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک میں لوگوں کی خوشحالی کے باعث ان کی عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوگیا ہے یعنی اب ان ممالک کے لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے