
کوئٹہ : رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ ریکوڈک تنازعے سے متعلق بلوچستان حکومت کا موقف کمزور ہے اور عالمی ثالثین کے تصفیہ طلب فیصلے کے مطابق بھی حکومت بلوچستان کو حرجانے کی صورت میں کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنی پڑی گی جسکا بوجھ بلوچستان کے عوام کے خون کی قیمت سے ادا نہیں کرینگے اور ریکوڈک سے متعلق عوامی توقعات سے برعکس کسی بھی فیصلے کی بھر پور