مٹن مارکیٹ کے متاثرین کو متبادل جگر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر یں گے ،ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوروز گارکے مواقع فراہم کررہے ہیں کسی کوبھی بے روزگارنہیں کریں گے مٹن مارکیٹ کے متاثرین کومتبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی میں مٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا



قلات ،اسسٹنٹ کمشنر کی گشتی قافلے پر حملہ ایک اہلکار جاں بحق 3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات کے نواحی علاقے میں لیویز کی گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک اہلکار شہید،تین شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سلطان بگٹی،تحصیلدار شوکت لہڑی دیگر لیویز ٹیم کے ہمراہ قلات سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور محمد تاوہ کی جانب معمول کے گشت پر تھے



قلات، این ٹی ایس پاس امیدواروں کی فہرست جاری نہیں ہوسکی امیدوار پریشان

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات این ٹی ایس پاس امیدواروں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میرٹ لسٹ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفس میں آویزاں کردیے گئے ہیں مگر قلات میں تاحال لسٹ آویزاں نہ کرنا امیدواروں کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری تعلیم کے حکم کے باوجود لسٹ آویزاں نہ کرنا حکم عدولی کی مترادف عمل ہے



قلات کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارت نہ ملنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

| وقتِ اشاعت :  


قلات: چیئرمین یونین کونسل کپوتو میر عبدالسلام عمرانی ڈپٹی چیئرمین حافظ اللہ بخش مینگل یونین کونسل محمد تاوہ کے ڈپٹی چیئرمین مولوی عبدالعزیز عمرانی ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل دشت گوران حق نواز زہری کونسلران ٹکری غلام قادر عمرانی حافظ غلام فرید مولوی غلام قادر عبدالوحید و دیگر نے ڈی ڈی او پاور نہ ملنے



کیچ سے دوافراد کی تشدد ذدہ لاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباًپچاس کلو میٹر دور پیدارک سے لیویز کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔



خضداز ،رکشہ الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت سولہ افراد زخمی ،چار کی حالت تشویشناک

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: خضدار ٹر یفک حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 16افراد زخمی چار کی حالت تشویش ناک آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ ساسول سے خضدار آنے والا چنچی رکشہ ساسول گھر میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ حفصہ ، آٹھ سالہ ساحل ، چار سالہ عاطف ، پچیس سالہ شیر احمد ، تیرہ سالہ علی اکبر



نعروں سے بلوچستان نے بہت نقصان اٹھایا، حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


خاران : نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نعروں اور نفرتوں کے بجائے عمل اور سیاسی فکری اور نظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پارٹی اپنے انتخابی منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خاران کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،



بلوچستان میں سول ملٹری کی کوئی تفریق نہیں صوبے میں امن قائم ہو چکا جنرل نا صر جنجو عہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ صوبے میں سول ملٹری کی کوئی تفریق موجود نہیں ہے جن لوگوں نے ہمیں گلے سے پکڑا تھا ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جبکہ بلوچستان کے عوام میں امن اور محبت کا پیغام پہنچایا صوبے میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اگر ہم تعلیم ،امن و امان پر توجہ دیں تو بلوچستان مستقبل میں انتہائی کامیاب صوبہ ہوگا