روس نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

| وقتِ اشاعت :  


ماسکو: روس نے تیل کی پیداوار میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روس ستمبر میں دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا جس میں اس نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



افغان ہزارہ عمائدین کا طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں افغان ہزارہ برادری کے ایک ہزار سے زائد عمائدین نے طالبان حکمرانوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ مغربی حمایت یافتہ حکومتوں کا ’تاریک دور‘ اسلام پسندوں کی واپسی کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔



ترقی یافتہ ملک جہاں 13 لاکھ بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


 دنیا میں ایک ایسا ترقی یافتہ ملک بھی ہے جہاں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہم 2000 کی جاری کردہ ایک سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے والدین طویل ڈیوٹی کرنے کے بعد بھی اپنے بچوں کو اچھے کپڑے نہیں دلوا سکتے۔



یورپ میں اگلے چار ماہ کے دوران کورونا سے 7لاکھ اموات کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کورونا ویکسین لگانے کی رفتار میں تیزی نہ لائی گئی تو اگلے چار مہینوں میں یورپی ممالک سمیت 53 ممالک میں کورونا سے مزید سات لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔



یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا

| وقتِ اشاعت :  


انگلینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا جھولا اپنے افتتاح کے دن ہی ٹوٹ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے اور 260 فٹ اونچے جھولے کیروسل کا افتتاح کیا گیا جو افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹوٹ گیا۔