
اسلام آباد: قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی نے وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ایران کو پاکستانی چاول کی برآمد صفر ہونے کا بھی سختی سے نو ٹس لیا ہے ۔وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کے ساتھ پاکستانی ایکسپورٹ کے تمام اعداد شمار،متعلقہ معلومات پیش کرنے اور ذمے داروں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے