مستونگ وگردونواح میں تین روز سے جاری آپریشن میں کئی بلوچوں کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا ہے ،بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں جاری آپریشن میں بلوچ فرزندوں کی قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی جانب سے تین روز سے مستونگ،قلات گرد نواع میں آپریشن میں تیزی آئی ہے اور کئی بلوچ فرزندوں کو اغوا کرنے کے بعد انکی لاشیں پھینکی گئی ہیں۔



کوئٹہ کراچی وتفتان روٹ پر چلنے والے مسافر کوچ سیکورٹی کانوائے میں جائیں گی ،سیکورٹی پلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان روڈوں پر مسافر کوچوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا جس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچز 15 کانوائے کی شکل میں روانہ ہوں گی جس ڈسٹرکٹ سے کانوائے گزریں گے



سانحہ مستونگ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے بھارت اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ،جمعیت کا خضدار میں جلسہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کوملک کی سالمیت پرحملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملک اور قوم پر حملہ ہے جس میں غیرملکی ہاتھ کارفرماہوسکتاہے،بھارت اورکچھ استعماری قوتیں اقتصادی راہداری کے منصوبے کوسبوتاژکرنے کے درپے ہیں



سانحہ مستونگ کی مذمت پشتونوں سے دشمنی نہیں مطلومیت کا رشتہ ہے مشکل گھرڑی میں انکے ساتھ ہیں; حیربیارمری

| وقتِ اشاعت :  


لندن : بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے مستونگ کھڈ کوچہ کے مقام پر بے گناہ پشتونوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر و ہمسایہ اقوام بلوچ و پشتون کے درمیان سیاسی و سماجی اور تاریخی رشتے استوار ہیں ،دونوں اقوام نہ صرف تاریخی طور پر ایک دوسرے سے وابستگی رکھتے ہیں



سانحہ مستونگ قابل مذمت ہے ،بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ رو ز مستونگ میں ہونیوالے واقعہ اور اس کے رد عمل کے نام پر ہونے والی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قومی تحریک ایک سیاسی تحریک ہے،بی ایس او آزادکسی بھی قومیت سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کو قتل کرنے کے واقعات کی مذمت کرتی ہے



کھڈکوچہ دمہ داروں کو سزا دی جائے سانحہ مستونگ بلوچ پشتون اقوام کو لڑانے کی سازش ہے ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے سانحہ مستونگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعہ میں بے گناہ پشتونوں کو شہید کیا گیا جس کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث گروہوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے



مستونگ واقعہ میں ملوث دہشتگرد را کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں،سیکورٹی کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :عسکری اور سول حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ بلوچستان میں پشتون اور بلوچ عوام کو لڑانے کی سازش ہے۔ عوام آپس میں اتحاد برقرار رکھ کر را کے ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگرد تنظیموں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کوئٹہ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر ‘‘کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق



بی ایس او کا جامعہ بلوچستان میں احتجاج جاری کلاسوں کا بائیکاٹ کیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئزیشن کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں جاری احتجاج کے سلسلے میں کلاسوں کا پر امن رضا کارانہ بائیکاٹ کیا گیا ۔جس کا مقصد جامعہ بلوچستان میں جاری کرپشن انتظامی نا اہلی لیکچرر کی تعنیاتیوں میں اقرباء پروری سفارش کلچر افغان مہاجرین کی بطور لیکچرر تعنیاتی میرٹ کی پامالی این ٹی ایس ٹیسٹ کے کامیاب امیدواروں کو نظر انداز کرنے



لورلائی ملتان جانیوالی مسافر بس پر فائرنگ سیکورٹی اہلکار جاں بحق 3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ملتان جانے والی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ لیویز کے مطابق نیو افغان ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈائیو بس رجسٹریشن نمبر LES-1لورالائی سے ملتان جارہی تھی ۔



طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے3مجرموں سمیت 7افراد کو پھانسی دیدی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے 3دہشتگردوں کو حیدرآباد اور کراچی کی جیلوں میں پھانسی دے دی گئی۔ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت پہلے مسترد کرچکے تھے، اس کے علاوہ ساہیوال، ہری پور، سرگودھا اور کراچی میں دیگر 4مجرموں کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ 1998میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے صرف 4روز قبل پی آئی اے کی پرواز 544کو اغوا کرنے والے 3دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی