صوبائی اور وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلہ کو پرامن حل کی جانب قدم اٹھا رہی ہے’ نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں وفاقی اداروں کی جانب سے حالیہ کارروائیوں جس میں قلات ‘ جوہان اور دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے بیان میں کہا گیا کہ واقعات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب صوبائی اور وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلہ کو پرامن حل کی جانب قدم اٹھا رہی ہے



مشکے میں فورسز نے آپریشن کرکے متعدد لوگوں کو اغواء کرلیا، بی ایس اوآزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج مشکے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں و فورسز کے ہاتھوں نہتے لوگوں کو شہید کرنے کے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے علی الصبح مشکے کے علاقے کوہِ سفید کا گھیراؤ کرکے لوٹ مار و خواتین پر تشدد کے بعد متعدد لوگوں کو اغواء کرلیا ۔



گوادر کے ترقی کے دعویدار وزیراعلیٰ نے پاکستان کے کرپٹ وافسران کو گوادر میں تعینات کیا ہے،ڈپٹی کمشنرگوادر

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: حکمران جماعت کے لیڈران گوادر کے عوام کو پریشان کرنا بند کردیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادر دشمن پالیسی نا منظور ہے، گوادر کے ترقی کے دعویدار وزیراعلیٰ نے پاکستان کے کرپٹ و نالائق ترین افسران کو گوادر میں تعینات کیا ہے



بلوچستان کے عوام بھی فاٹاکے حالات دیکھتے ہوئے جرگوں سے دور رہیں، مولانا شیرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے عوام کے مفاد میں ہمیشہ سے ہم نے کہا تھا کہ جرگوں سے دوررہو آج فاٹا ایجنسیوں میں کیا حالات ہے بہت سے باعز ت گھرانوں کا آج کیا حال ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اسلامی نظریاتی کونسل کے چےئرمین مولانا محمد خان شیرانی



زمبابوین ٹیم تاریخی دورہ پاکستان کیلئے روانہ

| وقتِ اشاعت :  


ہرارے: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی خطرات بالائے طاق رکھتے ہوئے جیت کا عزم لیے زمبابوے سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
زمبابوے کرکٹ کے ترجمان لوومور بندا نے پیر کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم ہرارے سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔



دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ صبر آزما اور طویل ہے، چوہدری نثارعلی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ صفورہ میں ملوث افراد تحقیقاتی اداروں کے فوکس پر آچکے ہیں ملوث دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، اس سانحہ کی تین سمتوں میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی “را “یا غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے بارے میں حتمی بیان دینا قبل از وقت ہو گا ۔



قومی حقوق کے حصول کیلئے بلوچوں او رپشتوں کو متحد ہونا ہوگا،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریاسین بلوچ نے کہا ہے کہ قومی حقوق کے حصول کیلئے لازم ہے کہ بلوچ پشتون سمیت بلوچستان کی عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو پشتون ریجن میں ورکرز کانفرنس کا انعقاد نیشنل پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے بلوچ ‘ پشتون صدیوں سے سماجی رشتوں میں منسلک ہیں



نوشکی،افغان سرحدی علاقہ میں بارودی سرنگ دھماکے35افغان فوجی ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: پاک افغان سرحدی افغان علاقے شوراوک میں افغان فوجیوں کی دو گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ،35سے زائد افغان فوجی ہلاک جبکہ گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئے،سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے علاقہ شوراوک کے قریب افغان فوجیوں کی دو گاڑیاں اولسوالی شواروک سے قندھار کی جانب جارہے تھے



مولانا غفورحیدری کے قافلے کے روٹ میں مشکوک چیز برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے روٹ میں مشکوک چیز برآمد ہوئی جس پر راستہ تبدیل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری سریاب میں اپنا جلسہ ختم کرکے واپس شہر کی طرف آرہے تھے



مچھ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے منتظر مزید 2قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر مزید دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔قیدیوں کو چھبیس اور ستائیس مئی کی صبح پھانسی دی جائے گی۔بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظر قیدی محمد ابراہیم اور خان محمد کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت نے مسترد کردیں