کیچ ضمنی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ حلقہ PB50کیچ کی نشست پر نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈنٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیچ نشست پر نتائج تبدیل کرنے کے خلاف ملک بھر میں نیشنل پارٹی کے کارکن آج پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے یہ بات انھوں نے گزشتہ روز حب آمد پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین بلدیہ حب رجب علی رند ،ایم پی اے گھنشام داس مدوانی ،طاہرہ خورشید ،بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ موجود تھے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے مزید کہاکہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB50کیچ کے ضمنی الیکشن میں نیشنل پارٹی کے اُمیدوار کہدہ اکرم دشتی کو 600ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دیا گیا اور تمام پولنگ اسٹیشنوں کے پرایزئیڈنگ آفیسرز نے نتائج جاری بھی کئے لیکن اب تمپ اور مند کے پولنگ اسٹیشنوں کے پریزائیڈنگ آفیسر تھیلے لیکر گھوم رہے ہیں



پانی اور نمک سے چارج ہونے والی اسمارٹ فون بیٹری تیار

| وقتِ اشاعت :  


اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے انجینیئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل بنالیا ہے جو آپ کی اسمارٹ فون کو خاموش نہیں ہونے دے گا۔ اس فیول سیل کو ’’جے اے کیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا چارجر صرف نمک اور پانی استعمال کرتا ہے اور یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ (ری سائیکل) اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہے، اس میں بجلی بھرنے کے لیے کسی تار کی نہیں بلکہ ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نمک اور پانی موجود ہوتا ہے، اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے



کراچی پر امن ہوگا تو پورا ملک ترقی کرے گا، وزیراعظم نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے لہذا کراچی پر امن ہوگا تو پورا ملک ترقی کرے گا جب کہ دہشت گردی سمیت دیگر بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ اسلام آباد میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہونے پر خوشی ہے، تمام مسائل اسی طرح مل جل کر حل کرنے سے پاکستان خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہوگا جب کہ اسی اتفاق رائے کے جذبے کے تحت ملک سے دہشت گردی،



وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: حکومت نے نئی ڈی پورٹ پالیسی کے تحت وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی اختیار واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ اب ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوگی بلکہ سفارت خانوں میں موجود نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز ایمرجنسی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جاری کریں گے



گوادر کو غیر بلوچستان نیوں خصو صاً چینی آبادکاری کیلئے مختص کیا جا رہا ہے ،بی این پی ،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کے زیر اہتمام یوم شہدائے دسمبر کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ریفرنس کی صدارت بی این پی کے قائمقام صدر حیدر زمان بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوص بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکڑ عبد العزیز بلوچ تھے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکڑ عبد العزیز بلوچ ، بی این پی خضدارکے قائمقام صدر حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر سفر خان مینگل، وڈیرہ اللہ بخش میر اجی ، منیر آغا ، حفیظ بلوچ ، رضاء عابد بلوچ ،ڈاکٹر محمد بخش مینگل ، ملا محمد عمر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ شہداء کے لئے بی این پی کے راہنماء آغا سمیع اللہ شاہ نے دعاء کرائی اس موقع پر شہداء کی تعظیم میں دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی



اقتصادی راہداری ڈھونگ اور بلوچستان کے عوام کیساتھ دھو کہ ہے ،پیپلز پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اقتصادی راہ داری کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اقتصادی راہ داری کے نام پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کر رہی ہے مسلم لیگ ن کا اس اقتصادی راہ داری میں کوئی کردار نہیں بلکہ یہ منصوبے پی پی پی کے سابقہ حکومت کے ہیںیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پی پی پی کے سابقہ دور حکومت میں ایشین ڈولپمنٹ بینک کی طرف سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان میانوالی ڈیرہ غازی خان این ایچ اے کے سابقہ روڈ زتوسیع منصوبے 1997میں ورلڈ بینک سے 197 کلو میٹر روڈز کی تعمیر کیلئے ایشین ڈولپمٹ بینک نے 197 ملین ڈالر دئیے تھے اس وقت کی حکومت نے اس معاہدے پر دستخط کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا تھا جس کا ٹھیکہ زیڈ کے بی کنسٹریکشن کمپنی کو دیا گیا انہوں نے کہا کہ پاک چین کا معاہدہ گوادر کاشغرسابق صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا



بلوچستان میں جاری دہشتگردی کا قلع قمع کر کے گاؤں گاؤں پاکستانی پر چم لہرایا ، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان نے سال 2015میں دوہمسایہ ممالک کے ساتھ طویل بارڈر کی نگرانی کو نہایت مستعدی اور جواں مردی سے سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ صوبے میں سب سے بڑے چیلنج یعنی دہشتگردی کا موثرطریقے سے قلع قمع کرتے ہوئے الحمد اللہ صوبے بھرمیں امن کی فضاقائم کی۔جس کی بدولت پورے صوبے کے ہر تحصیل ہیڈکوارٹر بالخصوص گاؤں کی سطح پر عوام آج پاکستان کے جھنڈے لہرارہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایف سی نے سال 2015میں انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کا سامان جس میں 399کلو گرام ہیروئن ، 41051کلو گرام حشیش ،ممنوعہ کیمیکل اوربھنگ، 7087کلوگرام افیون ،اور670بوتلیں شراب کی قبضے میں لیکر18 اسمگلروں کو گرفتار کیا ۔اسی طرح صوبے کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ،جن میں مختلف اقسام کے1840 چھوٹے بڑے ہتھیار،112171مختلف ساخت کاایمو نیشن، اور 14097کلوگرام بارودی مواد قبضے میں لیا گیا



پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر صنعتیں قائم ہونے سے انقلاب بر پا ہوگا ،مولا نا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


جعفرآباد : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ چین اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدات کی روشنی میں ہوا ہے جس کے تحت 45ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کرکے بلوچستان میں تجارت کی نئی رائیں کھول دی گئیں ہیں نیک نیتی ایمانداری سے چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام اور بلوچستان میں صعنتیں قائم کی جائیں تو بلوچستان میں خوشحالی کا انقلاب برپا ہو گا بیروزگاری کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا اور بلوچستان تجارت کا گیٹ وے کی اہمیت اختیار کر جائے گا



کیچ ضمنی انتخابات ،مختلف پولنگ اسٹیشنر اور فورسز چیک پوسٹوں پر پانچ راکٹ فائر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر پانچ راکٹ داغے گئے جبکہ سڑک کنارے نصب ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ میں بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پی بی پچاس کیچ تھری پر ضمنی انتخاب کے موقع پر تمپ، دشت اور مند میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس کے باوجود مسلح افراد کی جانب سے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا۔



بلوچوں کا حق ملکیت تسلیم کرانا اصل مسئلہ ہے ،اقتصادی راہداری ثا نوی حیثیت رکھتی ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بی این پی شہداء کی سیاسی قوت ہے بلوچستان کے وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ ہم بلوچ قومی مفادات کو اولیت دے اقتصادی روٹ ہمارے سامنے ثانوی حیثیت رکھتا ہے اصل مسئلہ بلوچوں حق ملکیت کو تسلیم کرنا ہے 2016ء میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں کوئی مردم شماری قبول نہیں اور نہی صاف شفاف اسے قرار دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ عنایت بلوچ کی برسی کے موقع پر کلی شاہ نواز میں ایک بڑے تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کیا گیا جبکہ مہمان خاص بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ تھے اعزازی مہمان مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ تھے،مرکزی یومن سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی رہنماء و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، یونس بلوچ، میر غلام رسول مینگل ملک محمد ابراہیم شاہوانی ، نورویز بلوچ، عاطف بلوچ ، کامریڈ رحمت اللہ پرکانی ، جاوید جھالاوان بلوچ، جاوید عنایت بلوچ نے خطاب کیا اسٹیج کے سیکرٹری کے فرائض اسد سفیر شاہوانی نے سرانجام دیئے اس موقع پر تلاوت کلام پاک کی سعادت کامریڈ منان بلوچ نے حاصل کئے اس موقع پر لقمان کاکڑ،سعید کرد،ڈاکٹر زین الدین ،ثناء مسرور بلوچ، ستار شکاری ، مصطفیٰ اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے