جمعیت نے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نام نہاد نعروں کو دفن کر دیا ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ہمارے آکابرین کی حقیقت کاؤشوں اور قربانیوں کی ثمر کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اس وجہ سے لوگ جوق درجوق ہماری صفوں کا حصہ بن رہے ہیں ایک گھر میں بھی بھائیوں کے درمیان مختلف معاملات پر اختلاف ہوسکتا ہے بات چیت ہی کے ذریعے تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر رکنیت کی بحالی کے مبارکباد دینے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ آج اس وقت بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا جو سیاسی نعرہ تھا جس کے ذریعے وہ عوام سے ووٹ لیتے یا اس کے جذبات اکھساتے اس کو جمعیت علماء اسلام نے عوامی نمائندگی کا



خیر جان بلوچ سے اظہار تعزیت ،ڈاکٹر شفیع بزنجو نے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وپولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان خیرجان بلوچ کے بھائی ڈاکٹرشفیع محمدبلوچ کی شہادت پرنیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈپٹی میئر خضدارعبدالحمید بلوچ ،مرکزی رہنماء سابق ناظم خضدار محمدآصف جمال دینی،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر حاجی عطاء محمدبنگلزئی،حاجی احمد نواز بلوچ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ حاجی عبدالصمد بلوچ،صوبائی لیبرسیکرٹری عبیداللہ لاشاری سمیت کوئٹہ سے شہادت کے دن خیرجان بلوچ کے ہمراہ آواران کی تحصیل آبائی گاؤں جھاؤ گئے جہاں نیشنل پارٹی کے رہنماء شہید ڈاکٹرشفیع محمدبلوچ کی تدفین کے بعد فاتحہ خوانی کی اورنیشنل پارٹی کے رہنماء خیرجان بلوچ کوصبر کی تلقین کرتے ہوئے ہمدردی کااظہار کیااورشہید کی علاقے کے عوام کیلئے کی گئی



بوستان میں تجارتی گوداموں میں ایف سی کو لوٹ مار غیر آئینی اقدام ہے ، پشتونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کسٹم حکام اور ایف سی کی جانب سے بوستان ضلع پشین میں تاجروں کے تجارتی گودام پر چھاپے اور خوارک کی اجناس ودیگر تجارتی اشیاء کو لوٹنے کے غیر آئینی قاونونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وفاقی وزرات داخلہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صوبے بالخصوص جنوبی پشتونخوا میں کسٹم حکام اور ایف سی کے غیر قانونی اور عوام دشمن کا رروائیوں کا فوری نوٹس لیکر اپنی ان عوام دشمن کارروائیوں سے روکیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم حکام اور ایف سی نے ہمارے صوبے میں اپنی متبادل حکومت قائم کرکے عوام دشمن کا روائیوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صوبائی اضلاع کی سطح پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی متبادل طاقت کے زریعے اپنی



کوئٹہ میں گیس بحران ،سیاسی جماعتوں کی احتجاجی ریلی وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں شدید سردی کے موسم میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادر لو نی کر رہے تھے ریلی اور دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میٹرو پولٹین کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر محمد رحیم کاکڑ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما رضا وکیل، پی ٹی آئی کے قاسم سوری، اے این پی کے بی این پی کے جمال لانگو آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر رحیم آغا، مرکزی انجمن تاجران کے سید تاج آغا ، پیپلز پارٹی کے حفیظ الملک مینگل سمیت عبدالستار چشتی سمیت دیگر بھی موجد تھے ۔



کچھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور وشور سے جاری

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی :چھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور شور سے جاری چھ کلومیٹر فاصلے میں ناقص میڑیل کے استعمال کاا نکشاف تعمیر شدہ کے کام کو دوبارہ اکھاڑ دیا گیا نیب بلوچستان نے نوٹس لے لیا ایکس ای این پٹ فیڈر کینال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا کام کے معائنہ کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق جنرل (ن)پرویز مشرف کے دور اقتدار میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا کئی سالوں کے بعد کچھی کینال کے منصوبے کا تعمیراتی کام بلوچستان کی حدود میں پہنچ گیا



آواران مشکے ودیگر علاقوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، بی ایچ آر او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں مشکے، آواران، گچک، راغئے و ان سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کے دوران نہتے لوگوں کو قتل کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکارعام آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کے دوران فورسز نے کئی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی لوگوں کو قتل و زخمی کیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی گھروں کو بھی فورسز نے جلایا ہے۔گھروں کو جلانے کے باعث متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بلوچ ہیومین رائٹس کے ترجمان نے کہا کہ وسیع پیمانے پر علاقے کی گزشتہ پانچ دنوں سے ناکہ بندی کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو اشیائے خورد نوش کی قلت سامنا ہے۔



قلات، گیس لیکج کے باعث دھماکہ ، تبلیغی جماعت کے 11افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات کے علاقے شادیزئی کے مسجدصابرین میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں تبلیغی جماعت کے گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں قلات پولیس کے مطابق قلات کی کلی شادیزئی میں واقع صابرین مسجد میں گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی سے دعوت تبلیغ کے سلسلے میں آئے ہوئے گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ گئی



ترقی پسند جماعت ہیں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے بہت سی قربانی دیں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے دور اقتدار میں اپنے فیصلوں میں آزاد تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے اپنے کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں اور گزشتہ دنوں بھی خضدار اور آواران میں ہمارے سیاسی کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پسند جماعت ہیں اور کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے



ڈاکٹر شفیع کا قتل قومی سانحہ ہے، جدو جہد ثابت قدمی سے جاری رکھیں گے ، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولٹییکل سیکرٹری خیر جان بلوچ کی بھائی ڈاکٹر شفیع بلوچ کی شہادت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شفیع بلوچ انتہائی قابل مخلص عوام دوست شخصیت کے مالک واحد معالج تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ ضلع آواران کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے انتہائی دلجوعی سے کوشاں رہے بیان میں ان کی شہادت کو بذات خود ایک سوال قراردیتے ہوئے ان جیسے بے ضرر ڈاکٹر کا قتل کس ایجنڈے کی تکمیل کی طرف نشا ند ہی کر تا ہے جو عوام کے ذہنوں میں کہی قسم کے سوالات کو جنم دے رہا ہے جن کو وقت اور حالات خود ثابت کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات کی حصول کیلئے ثابت قدم ہو کر



پنجاب میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


فیصل آباد / ڈیرہ غازی خان: قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک ملزم کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں لیاقت اوراسحاق نامی قتل کے 2 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،دونوں نے 1992 میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ ڈیرہ غازی خان میں دہرے قتل کے مجرم مشتاق احمد کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ ملزم نے 1999 میں بیوی اوربیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔تاہم اللہ دتہ نامی مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی