
پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً آٹھ ماہ سے جاری اسمبلیوں کا بائیکاٹ ختم کر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف نے کہا کہ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔