کوئٹہ: مسلم لیگ(ن) کے رہنما ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ورکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ مری معاہدے کے بارے میں بلوچستان کے پارلیمنٹری ارکان کو نہ پہلے اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ اب انہیں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں اعتماد میں لیا جارہا ہے ،جمعیت علماء اسلام جس طرح مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وفاقی حکومت میں شامل ہے اسطرح بلوچستان میں بھی حکومت میں شامل ہوناچاہئے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میرجان محمد جمالی نے کہا کہ الیکشن 2013ء کے بعد پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا میں وہاں کے ارکان پارلیمنٹ نے خودحکومتیں بنائیں جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا گیا
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن محافظ جماعت کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریوں کا احساس ہے آج یہاں جتنے بھی سیاسی قوتیں ہے اے این پی کے پلیٹ فارم سے نکلے ہیں فخر باچا خان اور خان عبدالولی خان صرف پشتونوں کی نہیں بلکہ تمام محکوم اقوام کے علمبردار تھے بد قسمتی سے پشتونوں کو دین مبین اور قوم کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا ہے ہم آج بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ واحد جماعت آپ کی ہے جو قوم کے اجتماعی سیاسی، جمہوری معاشی حقوق کی خاطر زور آور بالادست قوتوں سے نبر د آزما ہیں گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصولی موقف کے باعث پنجاب کے حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹ گئے
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جب تحریری ہو یا زبانی معاہدہ کیا جارہا ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیاست میں ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہو جائے گا معاہدہ حکومت میں شامل جماعتوں کا اندرونی معاملہ ہے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ایک روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی قبائل ‘ قوموں کے درمیان کسی بھی تنازعہ کے حل کرنے کے حوالے سے کوئی زبان دی جاتی ہے
کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اقتدار میں شامل دونوں جماعتیں دوست ہیں معاہدے معاہدے ہوتے ہیں اصلی ہو یا نقلی مگر وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کیساتھ کئے گئے وعدے اور معاہدے نہ نبھاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن ‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج خود کرپشن میں مصروف ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفاد اور حقوق کی جنگ لڑیں ہے مگر اب بھی عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ نہیں کیا
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم نواز شریف کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ گھمبیر ہوچکا ہے اس سلسلے میں ثناء اللہ زہری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں مری معاہدے میں طے پا چکا تھا کہ ڈھائی سال کیلئے عبدالمالک وزیراعلیٰ بلوچستان اور اگلے ڈھائی سال کیلئے ثناء اللہ زہری بلوچستان کے
کوئٹہ : سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ظلم و جبر اور ناانصافی نے ملک اور بلوچستان میں شدید مسائل کو جنم دیا ہے قوموں اور عوام کو حقوق دینے کیلئے اور انہیں انصاف دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار آج کوئٹہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ‘ بسم اللہ خان کاکڑ ‘ رشید خان ناصر اور سعیدکرد نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پورا ملک اور خصوصاً اس وقت بلوچستان بدترین دہشت گردی کا شکار اور ملک کے عوام انصاف سے محروم ہیں مقررین نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست عوام کو انصاف دلانے
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کا پہلا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، سیاسی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔عظیم بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانک کریمہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوی تحریک قومی پارٹیوں اور آرگنائزیشنز کی موجودگی کی وجہ سے ہی اپنا تسلسل برقرار رکھ پائی ہے۔ابتدائی آزادی کی تحریکیں تجربے کی کمی اور اداروں کے بجائے افراد پر انحصار کرنے کی وجہ سے اپنا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن نئے صدی کی شروعات میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو ماضی کی غلطیوں کا تجربہ حاصل تھا
کوئٹہ : کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات کا رونما ہونا معمول بن چکاہے‘ متعددافراد عمر بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان کی قومی شاہراہوں سے غافل گزشتہ دو تین ماہ میں صوبے کی اہم سیاسی و تعلیمی شخصیات ٹریفک حادثات کے باعث لقمہ اجل بن گئیں‘ بلوچستان این ایچ اے حکام کی جانب سے یکسر نظر انداز‘ صوبائی حکومت بھی این ایچ کے سامنے بے بس۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا رونما ہونا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے بلوچستان میں سڑکوں کی خستہ حالت کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سینکڑوں مسافر کوچز اور ٹوڈی کارز کا چلنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہاہے کہ پشتونوں کی سرزمین پر ایک نئی گریٹ گیم کا آغاز ہوچکا ہے اے این پی کے کارکن پشتون وطن کو بچانے کیلئے قومی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں نکلنے کیلئے تیار رہے، پشتون قوم کو مزید ڈرامے بازی کے تقاریر اور شعبدہ بازی کی سیاست سے نہیں ورغلایا جاسکتاعزیز ماما کے نقش قدم پر چل کر پشتون افغان وطن کو مزید تقسیم کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے زیر اہتمام معروف پشتون قوم پرست رہنماء و ادیب عزیز اللہ ماما کے چھٹی برسی کے موقع پر سائنس کالج کے ظریف شہید آدیٹوریم میں منعقدہ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، بزرگ رہنما ء ڈاکٹر عنایت اللہ خان، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی
کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت باجوڑ، جنڈولہ، ژوب روٹ کو مغربی روٹ سے منسلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مغربی روٹ پر فوری طورپر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کی تعمیر سے نہ صرف قبائلی علاقہ جات میں ترقی کی راہیں کھلیں گی بلکہ اس سے بلوچستان سمیت پورے خطے میں اقتصادی ترقی کا انقلاب برپاہوگا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کے لئے