زاہدان : ایرانی بلوچستان میں فنوج میں ٹائی ٹینم کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو اگلے 500سال تک سالانہ تین کروڑ ٹن کے حساب سے پیداوار دیتے رہیں گے یہ دھات اعلیٰ قسم کا ایک اسٹیل ہے جو ہوائی جہاز سازی اور دوسرے صنعتوں میں کام آتا ہے یہ ذخائر ایرانی بلوچستان میں دریافت ہوئے ہیں اس کا انکشاف مکران اسٹیل کارپوریشن کے بورڈ کے چیئرمین جمشید جہان بخت تہرانی نے اخبار نویسوں کو بتایا انہوں نے کہا کہ ایسے 30ڈپازٹ با ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں پر سالانہ دس لاکھ ٹن یہ دھات حاصل کی جاسکتی ہے یہ تمام ذخائر ایرانی بلوچستان کے علافے فنوج میں واقع ہیں
کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد امریکی جوڑے نے معذوری کے مرکز پر حملہ کر کے 14افراد کو ہلاک اور 17کو زخمی کردیا جوڑے کی نشاندہی سید رضوان فاروق اور اس کی بیوی تسکین ملک کے طور پر کی گئی ہے ایک پارٹی کے دوران ان دونوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی اور 14افراد کو ہلاک اور 17کو زخمی کردیا امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا ایک بڑا واقعہ ہے فاروق کی عمر 28سال اور اس کی بیوی کی عمر 27سال بتائی گئی ہے یہ معلوم نہ ہوسکا کہ انہوں نے کیوں یہ قتل عام کیا تاہم پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو ان کی گاڑی کے اندر ہلاک کیا جوڑے نے اپنے 6ماہ کی بچی کو اپنے والدین کے
کوئٹہ : قائمقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی برطانیہ میں خان آف قلات آغا سلیمان داؤد سے ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا قائمقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو اور نیشنل پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر کھیل میرمجیب الرحمان محمد حسنی نے گزشتہ روز برطانیہ میں قبائلی رہنماء خان آف قلات آغا سلیمان داؤد سے ملاقات کی ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں بلوچستان کی مجموعی قبائلی صورتحال پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد قائمقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے بدھ کے روز چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق این ایچ اے ڈیرہ اسماعیل خان۔مغل کوٹ۔ ژوب سیکشن (N50) کو توسیع دے کر چار رویہ (Dual Carriage Way) کی تعمیر کرے گا کیونکہ مغربی روٹ کی بقیہ تمام رابطہ سڑکیں اس سے ہی منسلک ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ایچ اے ضروری
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے لیکن اس کے باوجود گوادر کاشغر شاہراہ کی ویسٹرن روٹ جس کو پہلے تعمیر کرنے سے وفاقی حکومت مکمل طور پر انکاری تھی تاہم اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج کے بعد اس پر کام کرنے کیلئے کمیٹی تو بنادی گئی لیکن تمام سرکاری آفیسران پر مشتمل ہے بہتر ہوتا کہ صوبے کے عوامی نمائندگان کو بھی شامل کیا جاتا سرکاری آفیسران وفاق اور احسن اقبال کے فیصلے سے اختلاف کیسے کرسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گوادر کاشغر شاہراہ کی ویسٹرن روٹ کی تعمیر کیلئے حکومت کی قائم کرتا کمیٹی پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا ۔
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے امکانات انتہائی کم ہے کیونکہ اس وقت موجودہ سیٹ اپ میں نام نہاد قوم پرست اسٹیبلشمنٹ کی جی حضوری میں بھر پور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہمیں اقتدار میں لانے والے کوئی اور ہوتے تواقتدار کے دوران لاشیں نہ اٹھا تے۔سیاستدانوں کا کرپشن کے متعلق بلا تفریق احتساب ہو ناچا ہئے مگر موجودہ حکومت میں سیاستدانوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے اے این پی کو گمنام لوگوں کے ذریعے مٹانے کی ناکام کوشش کے بعد اب احتساب کے نام پر اے این پی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور کرتے رہیں گے۔
تربت : بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمدنور مسکانزئی نے کہاہے کہ تربت میں آئینی عدالت کاقیام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے گا ‘ جس معاشرہ میں انصاف کی بالادستی قائم ہو تووہ معاشرہ ترقی کرے گا اورجہاں انصاف مفقود ومعدوم ہو تو وہ معاشرہ پہلے جنگل اورپھر جہنم بن جائے گا ‘عدلیہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز ہائی کورٹ سرکٹ بنچ تربت کے افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ‘ ہائی کورٹ کے ججز ‘وزیراعلیٰ کے ترجمان جان محمدبلیدی‘ وکلاء تنظیموں کے نمائندگان ‘ سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت کی‘چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنورمسکانزئی نے کہاکہ اب وہ لمحہ آگیاہے کہ مکران کاکوئی بھی
کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کا پانچواں مرکزی کونسل کااجلاس سیکریٹری جنرل خلیل بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے تما م کونسلروں نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز شہدا ء کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے کی گئی۔سیکریٹری رپورٹ،تنظیمی امور،بلوچستان اورخطے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غورو غوص کے بعد آئندہ لائحہ عمل زیر بحث آیا ۔مرکزی کونسل اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے خلیل بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم نے اپنی سیاسی ارتقاء میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اور بلوچ قومی جدوجہد کی ارتقاء آج پختہ مقام پر پہنچ چکاہے اوراس کا ثمرموجودہ دور میں تحریک کے تسلسل کی صورت میں نمایاں ہے۔ بلوچ قومی تحریک کے ابتدائی دور مختصر دورانیہ کے
کراچی: حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ورکس، سروسز اور آرکائیوز شرجیل انعام میمن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ بدھ کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ’آئین پاکستان کے آرٹیکل 132 کی دفعہ 3 کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش اور گورنر سندھ کی منظوری سے شرجیل میمن سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے سابق صدر پرویز مشرف ، آفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کی نواب اکبر بگٹی قتل کیس سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ کے جج جان محمد گوہر نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد شیر پاؤ اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے ۔ سماعت کے دوران صفائی کے وکلاء نے موقف اختیا ر کیا