پشاور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سندھی قوم پرست رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں مختلف طریقوں سے رہنماؤں کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ واشنگٹن میں مقیم سندھی قوم پرست رہنما ڈاکٹر منور لغاری کے بھائی ڈاکٹر انور لغاری کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات بلوچ اورسندھیوں کیلئے نئی نہیں ہیں۔ کئی بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے بعد سندھی قوم پربھی مختلف طریقوں سے ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔ بشیر قریشی کی پرا سرار ہلاکت کے بعد جس طرح پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تبدیل یا چھپایا گیا
کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے سب سے پہلے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرواکر جمہوری اداروں اور اقدار کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز یہاں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کررہے تھے جو ان دنوں بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ہیں گورنر نے کہا کہ بلدیاتی ا دارے جمہوریت کی نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں آئین کے مطابق منتخب بلدیاتی ا داروں اور نمائندوں کے معاشی وا تنظامی اختیارات کا دو ٹوک انداز مین تعین کرنا ہوگا تاکہ یہ ادارے آئین اور قانون کے مطابق نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکیں۔
کوئٹہ / اندرون بلوچستان:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع کے علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے خون جما دینے والی سردی کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ قلات زیارت پشین مستونگ سبی خضدار قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستا ن کے مختلف علاقے گزشتہ تین روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافے کی ایک خاص وجہ گیس پریشر میں کمی اور گھنٹوں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ بھی ہے
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے ایک لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈ منجمد یا بلاک کردئیے ہیں یہ سارا کام گزشتہ ایک سال کے دوران ہوا ہے ۔ یہ شناختی کارڈ زیادہ تر غیر ملکیوں کے ہیں ۔ اسمبلی کے فلور پر انہوں نے افغان باشندوں کا… Read more »
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر گزشتہ روز آواران کے سابقہ ضلعی آرگنائزر داد شاہ بلوچ ایڈووکیٹ کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینکڑوں کے تعداد کارکنوں عہدیداروں نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکنوں نے حکومت وقت کی ظالما نہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں امن وامان برقراررکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ موجودہ حکمران بلوچستان کی معاملات کو حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں نہ ان کے پاس اختیارات ہے
کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی مرکزی کونسل سیشن کے دوسرے روز سیاسی صورت حال کے ایجنڈے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا کہ وقت و حالات کے مطابق بی ایس او آزاد نے بلوچ آزادی پسندپارٹیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہونے اور ایک کونسل تشکیل دینے کے لئے 2013میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔بی ایس او آزاد کی اس کمیٹی نے تمام بلوچ آزادی پسند پارٹیوں کو اپنا ایک کونسل تشکیل دینے اور اختلافات کے حل کے لئے بذریعہ ڈرافٹ اپنے تجاویز پیش کیے ۔ تاکہ بلوچ پارٹیاں اپنے آپسی اختلافات کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کر سکیں۔مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بہت سے پارٹیوں نے نہ صرف جواب دینے سے گریز کیا بلکہ بی ایس او آزاد کی اس نیک نیتی پر
کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات مری معاہدے سمیت صوبہ کے مختلف سیاسی و قبائلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ملاقات میں مری معاہدے
کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت یک دسمبر تک ملتوی کر دی۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کے جج جان محمد گوہر نے کی ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ، سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی ، پرویز مشرف کے وکیل سعید اختر شاہ اور مدعی کے وکیل سہیل راجپوت عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز
کوئٹہ: کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی روڈ پر وزیر باغ کے قریب سڑک کے درمیان اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا اور اس وقت دھماکا کیا جب وہاں سے پولیس ون فائیو مدد گار کی گشت پر معمور گاڑی گزررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی جبکہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے کو بھی نقصان پہنچااور گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے