مصر میں داعش کا پولیس اسٹیشن اورفوجی اڈے پر حملہ، فوجیوں سمیت 30 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے جب کہ حملوں میں متعدد افراد بھی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر راکٹوں اور فوجی اڈے پر بموں سے حملہ کیا جب کہ شدت پسندوں نے متعدد چیک پوسٹوں اور اخبار کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ۔



ہالینڈ میں مسلح شخص کی نیوز چینل کے لائیو پروگرام میں گھس کر مطالبات منوانے کی کوشش

| وقتِ اشاعت :  


ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے شہر ہلورسم میں مسلح شخص ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں داخل ہوگیا اور مطالبہ کرتا رہا کہ اسے لائیو کوریج دی جائے جب کہ ٹی وی پر مناظر آنے کے بعد فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔



‘کرینہ نے اسلام قبول نہیں کیا’

| وقتِ اشاعت :  


اکتوبر 2012 میں سیف علی خان سے شادی کے بعد سے کرینہ کپور خان ہندو انتہا پسند تنظیموں کا ہدف بنی ہوئی ہیں اور حال ہی میں ان کی فوٹو شاپ تصویر میں بولی وڈ بے بو کو لو جہاد کی علامت قرار دیا گیا تھا۔



بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہکچی ‘ قلعہ عبداللہ ‘ پشین ‘ ژوب اور لورالائی احساس ترین اضلاع ‘ سیکورٹی سخت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں آج بدھ کے روز منعقد ہونے والے مئیر ڈپٹی مئیر اورچیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے دوران قلعہ عبداللہ‘ کچی ‘ پشین‘ ژوب اور لورالائی احساس اضلاع قرار دے دئیے گئے ہیں



ڈیرہ بگٹی : کالی کھانسی کی وباء پھیلنے سے3بچے جاں بحق، مجموعی تعداد13ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالی کانسی کی وباء پھیلنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں کالی کانسی کی وباء سے مزید3بچے جاں بحق ہو



حکومت ہسپتالوں میں رکھی مسخ شدہ لاشوں کی ڈی این اے ٹیسٹ کرائے، مسنگ پرسنز تنظیم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے تنظیمی سطح پر سپریم کورٹ میں مسخ شدہ لاشوں کا مسئلہ اٹھایا کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر مسخ شدہ لاشیں برآمد ہورہی ہیں جو کہ اکثر لاپتہ افراد کی ہیں بلوچستان میں ان نامعلوم مسخ شدہ لاشوں کو دفنانے اور ڈی این اے ٹیسٹ ان کی ہسپتالوں میں زیادہ عرصہ تک رکھنے کی سہولیات اور ان کے بائیوڈیٹا رکھنے کا کوئی خاص بندوبست نہیں کیا جاتا



پولیس نے جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزوں پر شہریوں کو بیرون ملک بجھوانے والے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں پولیس نے جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزوں پر شہریوں کو بیرون ملک بجھوانے والے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کے قبضے سے سینکڑوں پاسپورٹس، ویزا اور اسٹیکرز بھی برآمد کرلئے گئے۔