کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہمارے جمہوری احتجاج کا مثبت جواب نہیں دیا کیا جمہوریت کے نام نہاد دعویدار دھرنا طرز سیاست کے قائل ہے یا اپوزیشن کی جماعتوں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے باہر جب تک دھرنے نہ دیں تو ان کی کوئی بات تسلیم نہیں کرینگے