کوئٹہ: کوئٹہ ،پشین، قلات ، نوشکی اور ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثات لیویز اہلکار سمیت چار فراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہیلپر اسپتال کے قریب ریس کے دوران اکیس اللہ نوجوان سمیع اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ تاجک آباد موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔