ہیٹی میں 15 امریکی عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


ہیٹی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 15عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو مسلح گینگ نے اس وقت اغوا کیا جب عیسائی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا۔



نماز، صف بندی اور طواف،مسجدا لحرام کی رونقیں بحال

| وقتِ اشاعت :  


سعودی حکومت نےمکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا۔کورونا  کی صورتحال میں بہتری کے  بعد مسجد الحرام کی رونقیں بحال ہونے لگیں ۔ مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔



برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


لندن: برطانیہ کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان پر حلقے کے دورے کے دوران اس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جب وہ چرچ میں تھے۔ چاقو سے کیے جانے والے حملے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔



افغانستان کی صورت حال آسان نہیں، پیوٹن

| وقتِ اشاعت :  


روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال آسان نہیں ہے، افغانستان میں امریکی مداخلت کے افسوسناک نتائج نکلے ہیں، امریکی مداخلت نے خطے اور دنیا بھر میں دہشت گردی میں اضافہ کیا ہے، عراق اور شام سے عسکریت پسند افغانستان آ رہے ہیں۔