افغان صوبے کنڑ میں دھماکا، ضلعی پولیس چیف ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا سے ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔



طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، قطرکا مغربی دنیا کو مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


دبئی: قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور اس کے نئے طالبان حکمرانوں کو تنہا کرنا کوئی جواب یا دلیل نہیں بلکہ سابق باغیوں سے رابطہ کرنے سے اُن میں موجود اعتدال پسند آوازوں کو تقویت ملے گی۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے قطر میں ہونے والی سفارتی اجلاس کے دوران یہ بات کہی جہاں طالبان نے برسوں سے سیاسی دفتر قائم کر رکھا ہے۔



سعودی عرب :عرفات دُنیا کا گرم ترین مقام بن گیا

| وقتِ اشاعت :  


سعودی عرب  میں میدان عرفات گزشتہ روز  دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ۔ جہاں گزشتہ روز  درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز مکہ معظمہ میں گرم ترین دن گزرا۔



تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


تائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کے بعد آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 55 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں عمارت سے نکالی گئیں۔



ناروے میں تیر کمان سے حملے میں 5 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


اوسلو: ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 دیگر کو زخمی کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے قصبے کانگس برگ میں ایک تیر کمان بردار شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے قریب لوگوں پر تیر برسانے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔



اسرائیلی طیاروں کی شام میں بمباری سے 4 فوجی اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


صنعا: اسرائیلی فضائیہ کی شام میں بمباری سے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے شہر پالمیرا میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار زخمی اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے علاقے میں مواصلاتی ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ شام میں موجود برطانوی این جی او کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حملے میں ایران کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ایرانی ملیشیا کے اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔



افغانستان میں وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر پابندی نہیں، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان طالبان نے ملک میں وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر باضابطہ پابندی لگانے کی تردید کردی۔الجزیرہ کے مطابق اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے کھیلوں کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ سیکڑوں کھلاڑی خصوصا خواتین کھلاڑی یا تو بیرون ملک چلے گئے ہیں یا پھر اسپورٹس سے دور رہ کر خاموشی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔



ٹینیسی؛ پوسٹ آفس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔