بلوچستان اسمبلی نے 598ارب 151کروڑ سے زائد کے 102مطالبات زر کی منظوری دے دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ کسی کٹوتی کے منظور کرلیا گیا، صوبائی اسمبلی نے 598ارب 151کروڑ سے زائد کے 102مطالبات زر کی منظوری دے دی ،بدھ کو بلوچستا ن اسمبلی کے اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ و سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمن کھیتران نے سالانہ میزانیہ مالی سال2022-23میں شامل مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک رقم جو 6ارب 81کروڑ 75لاکھ روپے بسلسلہ مد اسٹیٹ ٹریڈنگ ووٹڈ8ارب بسلسلہ مد کیپٹل انویسٹمنٹس تین ارب 63کروڑ 95لاکھ 71ہزار ایک سو روپے بلسلہ مد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 57کروڑ 59لاکھ 85ہزار روپے بسلسلہ مد ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس،



پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں سے بات چیت کرینگے قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بجٹ بلوچستان عوامی پارٹی یا اتحادیوں نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کا ہے، بجلی اور گیس بحران کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی اسلام آباد جائیگی، شورش کے باعث بلوچستان کی ترقی متاثر ہورہی ہے۔



وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دوبارہ انتخاب ہو رہا ہے، فریقین تحفظات دور کرلیں، لاہور ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے انتخاب اور حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دوبارہ انتخاب ہونے جارہا ہے، فریقین اپنے تمام تحفظات دور لیں۔



گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے:مجیب الرحمن قمبرانی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے ۔ 280 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک بنائے گئے ہیں،150 بیڈز پر مشتمل 30.5ملین ڈالر کی لاگت سے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی فرمز سے بڈز طلب کئے گئے ہیں جو کہ ٹورزم پر ایک جامع پلان واضح کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر نیشل کانفرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



کراچی سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ، جب عوام کو اپنی طاقت کا احسا س ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکتی ہے۔ آج قوم کی طاقت سے کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ہیں جن میں علی ولد بخشی، اصرار ولد انورعمر اور نواز علی ولد ناصر شامل ہیں۔ یہ ہماری جدوجہد کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔



بلوچستان مختلف علاقوں میں بارشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر 6افراد جاں بحق ، سیلابی الرٹ جاری ، مزید بارشوں کی پیشگوئی

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو،بارکھا ن ڈیرہ بگٹی ، دکی ، لورالائی(نامہ نگاران ) کوہلو،بارکھا ن ڈیرہ بگٹی ، دکی اور لورالائی میں طوفانی بارشیں 6افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاںبحق ہو گئے 3افراد زخمی ،کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ژالہ باری سے کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔



مالی سال 23-2022 ؛ بلوچستان کا 72 ارب روپے کے خسارے کا بجٹ پیش

| وقتِ اشاعت :  


وزرا کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا۔ خسارے کا بجٹ بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران اخراجات کا حجم 612 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ آمدن کا حجم 528 ارب 60 کروڑ لگایا گیا… Read more »



وفاقی حکومت کا مکران ہائی وے سمت 5 سرکاری املاک کو گروی رکھ کرسکوک بانڈز جاری کرنےکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز جاری کرنےکی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہےکہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔