بلوچستان ، طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ شرو ع 6افراد جاں بحق ، کو ئٹہ کر اچی شاہراہ پھر بہہ گیا ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان: بلوچستان میں مون سون بارشوں کانیا طوفانی سلسلہ شروع ہوگیا ۔صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے چھ افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔کوئٹہ کراچی شاہراہ پھر بہہ جانے سے ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ بعض دیگر علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں ایک خاتون سمیت چار جبکہ ژوب میں ایک بچی کی سیلاب کے باعث اموات کی تصدیق ہوئی ہے ۔سوراب و گردو نواح میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی رپورٹ کی گئی ہے ۔جہاں فصلیں تباہ اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں ۔قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں بارشوں سے ، گھر، پل، مویشی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں،صوبائی حکومت نے بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔



ڈاکٹر مالک بلوچ ، غفور حیدری ، ثنا ء بلوچ کی چینی سفیر سے ملا قا تیں سی پیک مکمل کر نے پر زور

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ باد : چین کے سفیر نونگ رونگ سے جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفورحیدری نے گوادر سمیت بلوچستان کے مسائل کو چین کے سفیر کے سامنے اجاگر کیا اور بتایا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے سی پیک کا مکمل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔



‘پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہیں دیا’، شہبازگل نے فوج سے متعلق بیان دینےکا اعتراف کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا۔



آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرنے کی تیاریاں، منی بجٹ کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: منی بجٹ کا امکان ہے جس میں سگریٹ اور تمباکو کی پتی مہنگی ہو جائے گی جبکہ پاکستانی سفارتکاروں کی مراعات پر ٹیکس چھوٹ، مراعات بحال کی جا سکتی ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ایل او آئی پر دستخط کا بھی امکان  ہے۔



قومی اسمبلی اجلاس ، طالبان کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، خواجہ آصف ،ارکان اسمبلی کا فوج کے خلاف مہم کی شدید مذمت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  قومی اسمبلی کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتایا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحدپرغلام خان اور کرلاچی کراسنگ پوائنٹس دو ہفتوں سے بند ہیں جس سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش سے وہاں کی معیشت اور روزگار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، یہاں جمعیت علما اسلام ف کے کچھ لوگوں کو قتل کیا گیا جس کی وجہ سے یہ سڑک بند ہے، ان سے بات چیت کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو جمعہ کو علاقے کا دورہ کرکے ان سے بات چیت کریگی، خیبرپختونخوا میں طالبان کی موجودگی کے پی کے نہیں ،قومی مسئلہ ہے۔