صدر کا حلف لینے سے انکار ،چیئرمین سینیٹ آج وفاقی کابینہ سے حلف لینگے، بی این پی کا احتجاجاًحصہ نہ بننے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کو ایوان صدر میں ہوگی تاہم حلف صدر کے بجائے چیئرمین سینیٹ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کی صبح 11 بجے ہوگی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا سے حلف لیں گے،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔



پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز کا مودی کو جوابی خط

| وقتِ اشاعت :  


حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔



وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی وزیراعظم سے ملاقات ، بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کا خاتمہ ہمیشہ ن لیگ کی حکومت کی ترجیح رہی ہے ، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اور تعمیر وترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی،اقدامات اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی



نہ اینٹی امریکی ہوں نہ ہی اینٹی انڈین ، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی میچ سے ہی باہر ہوجائے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورن لیگ کا فارن فنڈنگ کا کیس اکٹھا سنا جائے۔جلسے سے خطاب میں عمران خان کاکہنا تھا۔



پنجاب اسمبلی کا اجلاس بد نظمی کا شکار، حکومتی اراکین کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ، تھپڑ مارے گئے

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔