کراچی: کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ، جب عوام کو اپنی طاقت کا احسا س ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکتی ہے۔ آج قوم کی طاقت سے کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ہیں جن میں علی ولد بخشی، اصرار ولد انورعمر اور نواز علی ولد ناصر شامل ہیں۔ یہ ہماری جدوجہد کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔
افغانستان کے جنوب مشرقی شہر خوست کے قریب آنے والے زلزلے میں اب تک کم از کم 950 افراد ہلاک اور 600 سے زائد افراد زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
کوہلو،بارکھا ن ڈیرہ بگٹی ، دکی ، لورالائی(نامہ نگاران ) کوہلو،بارکھا ن ڈیرہ بگٹی ، دکی اور لورالائی میں طوفانی بارشیں 6افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاںبحق ہو گئے 3افراد زخمی ،کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ژالہ باری سے کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
وزرا کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا۔ خسارے کا بجٹ بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران اخراجات کا حجم 612 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ آمدن کا حجم 528 ارب 60 کروڑ لگایا گیا… Read more »
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز جاری کرنےکی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہےکہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایاکہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر اندازکیا گیا ہے، ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں، این اے 245 کراچی، پی کے 7 سوات اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج کی خدمات طلب کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر نے فوج تعیناتی کیلئے آرمی چیف کو خط لکھ دیا۔
کوئٹہ :بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی وائر نیٹ، کاڈو نیٹ اور دوسرے ممنوعہ جال کے ذریعے مچھلیوں کا شکار جاری ہے۔ کنڈ ملیر، سونمیانی، ڈام، ہور، اورماڑہ کے علاقوں میں جاری اس غیر قانونی شکار سے نہ صرف مچھلیوں کی نشل کشی ہو رہی ہے بلکہ مچھلیوں کے افزائش… Read more »
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بلوچستان لیبریشن آرمی (بی ایل ایف) کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میںمزدوروں کے کیمپ میں حملہ، تین مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ، مسلح افراد نے مشینری کو آگ لگادی ، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کردیا ہے جس سے تین مزدور جاں بحق اور تین کے زخمی ہوگئے۔