کوئٹہ/گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کا مالی خسارہ 1500ارب روپے ہے، ترقیاتی مد میں سالانہ 100ارب ہوتے ہیں جن سے صوبے بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکل درپیش ہوتی ہے،ماہی گیروں کو لیبر کا درجہ دے دیا گیا ہے، ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء، انجن اور کشیاں فراہم کی جائیں گی، ایران سے گوادر کے لئے 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جلد شروع ہوگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو گوادر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ اپنے سینئر اور تجربہ کار افراد سے رہنمائی حاصل کرنا ہماری اہم معاشرتی قدر ہے کیونکہ ان کے علم اور تجربہ استفادہ کر کے ہی ہم کامیابی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
گوادر: ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہو جائیگی، جس سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ،موجود حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں و گوادر شہر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بدھ کے روز ڈی سی آفس گوادر کے کمیٹی روم میں “گوادر میں ترقیاتی منصوبوں” کے حوالے سے ایک اعلی! سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن،وفاقی سیکرٹری ایم او ایم اے ، وفاقی سیکرٹری وزارت صحت ،ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم او،چیئرمین GPA،سیکرٹر ی آبپاشی، سیکٹری انرجی،سیکٹری انڈسٹریز،وی سی یونیورسٹی آف گوادر ، سیکرٹری پی ایچ ای ،کمشنر مکران ،ڈی سی گوادر، ڈی جی بی سی ڈی اے، ڈی جی فشریز، ڈی جی جی ڈی اے،سی ای او کیسکو،ایم ڈی این ٹی ڈی ،پی ڈی این جی آئی اے،ڈی ایس ریلوے نے شرکت کی ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور بارکھان واقعہ میں بازیاب خاتون گراں ناز کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کردیاگیا،دونوں نے واقعہ کے حوالے سے اپنے بیانات قلمبند کرادئیے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے قریب مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کے بعدکوئٹہ واپس آ رہے تھے، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا. اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان،
کوئٹہ: بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کے حل کے روڈ میپ کے لیے 9 مارچ کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نو مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے طلب کر لیا گیاہیں اجلاس اسپیکر قومی اسمبلچیئرمین کمیٹی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ توانائی، معدنیات، ریونیو، گیس و تیل کے اداروں اور محکموں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کا ہر طبقہ فکر دو دہائیوں سے جن مشکلات حالات سے دوچار ہیں زراعت، گلہ بانی سمیت ہر طبقہ فکر معاشی طور پر مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔