کوئٹہ/نوشکی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوگی سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتکاری ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کی بہتری کی طرف جائیں گے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، موجودہ حکومت نے بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دئیے ہیں۔
نوشکی : وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی سیکورٹی فورسز دنیا میں نمبر ون ہیں جنہوں نے ہر کڑے اور مشکل وقت میں اپنی دلیری اور جرأت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور انہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ نوشکی اور پنجگور کے دہشتگردی کے واقعات اس کی روشن مثال ہیں جہاں ایف سی کے جوانوں نے چھپ کر بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کیمپ میں ایف سی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں، میرا خیال ہے کہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں سمجھ رہے، افغانستان کے علاقے کنٹر، پکتیا اور خوست میں داعش اور… Read more »
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچئن ٹرنر کے مابین یہاں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کے مختلف شعبوں میں برطانوی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈاوربرطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ٹریڈکے درمیان روابط کو فروغ دیکر ان امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
کوئٹہ : طلباء میڈیکل الائنس کے زیر اہتمام پاکستان میڈیکل کمیشن کے گذشتہ مہینے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف ریلی کا انعقاد، ہاکی چوک پر دھرنا دیا گیا ۔ریلی میں میڈیکل طلباء کے علاوہ دیگر طلباء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی شریک رہی ۔دھرنا شرکاء کا اس سے قبل شہر کے مختلف شاہرائوں پر گشت ۔ طلباء میڈیکل الائنس کے رہنماؤں نے دھرنا کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز مکران، لورالائی اور جھالاوان کے طلباء اور طالبات پچھلے دنوں 58 دنوں سے پی ایم سی کے کالے قانون کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے سخت سردی میں سراپا احتجاج ہیں۔
کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور سینیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات آمنے سامنے بلوچستان صوبائی کابینہ میں تیس ارب کی 12سو سے زائد اسکیمات منظوری کیلئے پیش رواں مالی سال تیرہ اعشاریہ نئو ارب مختص کرنے کی تجویز پیش کردی گئیں صوبائی کابینہ کے متعدد اراکین کا شدید تحفظات کا اظہار
کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نو منتخب کابینہ کا پہلا باضابطہ تعارفی اجلاس کراچی میں ممتاز قوم پرست رہنماراہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی رہائش گاہ میں زیر صدارت بی این پی کے نو منتخب صدر سردار اختر جان مینگل منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت ہو یا اپوزیشن ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور کسی کو ناراض نہیں ہونے دیں گے، کوئٹہ پیکج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے اگر وہ چمن کا دورہ کرنا چاہیں تو سیکورٹی فراہم کریں گے، دہشتگردی سے صرف بلوچ قوم کا نقصان ہورہا ہے
حب: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ کے سربراہ وجمعیت علما اسلام کے مرکزی قائد مو لانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ حکمر انو ں کی گر تی دیو ار کوصرف ایک دھکا دینا ہے، ایسے حکمر انوں کے خلاف ہما را جہاد جا ری رہے گا، موجو دہ حکمرانو ں نے ملکی معیشت اور امن تبا ہ و بر باد کر دیا ہے، پو را ملک 23ما رچ کو انشاء اللہ اسلام آبا د کی طر ف روانہ ہو گا ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز کر اچی سے ملحقہ بلو چستان کے سب سے بڑ ے صنعتی شہر حب میں جمعیت علما اسلام لسبیلہ کے زیر اہتمام جامعہ قاسم العلوم بھو انی میں علما ء کنونشن دستار فضیلت جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی سازی کے دوران فارم ہائوس معاہدے کا تذکرہ ، بی اے پی کے سینئر اراکین کا کسی بھی معاہدے سے لاتعلقی کا اظہار اور سامنے لانے کا مطالبہ، جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے بی این پی کے رکن ثناء بلوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہی ہیں اور حکومت میں ہیں جس پر جے یوآئی کے عبدالواحد صدیقی نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مثبت تعاون کررہے ہیں جس پر ہمیں طعنے دیئے جارہے ہیں ہم نے صوبے کی بہتری کے لئے حکومت کی تبدیلی میں کردار ادا کیا تھا ۔اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر جمعیت علماء اسلام کے رکن زابد علی ریکی نے حکومتی رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بنانے میں اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا جام کمال خان نے میرے والد کو قتل نہیں کیا بلکہ ان کے رویے کی وجہ سے ہم نے جام حکومت کو ہٹایا اگر موجودہ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو جام کمال خان کا والا عمل ان کے خلاف بھی دہرائیں گے۔