کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں: لاہور ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے، کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔



گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جی ڈی اے بجٹ اور ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے ادارے کے بجٹ برائے مالی سال2021-22اور ترمیمی بجٹ 2020-21،جی ڈی اے ایکٹ 2022میں ترمیم کی اصولی کی منظوری دے دی ۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیئسواں اجلاس منعقدہوا۔



عمران خان اور جام کمال کو بی این پی کے ووٹوں کی حیثیت تب پتا چلی جب انہیں انہی ووٹوں سے گھر بھیج دیا ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بی این پی کے 4ووٹوں نے عمران خان کو وزیراعظم ہائوس سے بنی گالہ پہنچادیا،ہمارے روایات ،ثقافت اور سیاست میںغلیظ زبان یا بدزبانی کی اجازت نہیںاور نہ ہی کبھی برداشت کیاجائیگا



چاغی میں گولی نہیں گولیاں چلائی گئیں، ملوث ملزمان کو جوڈیشل کمیشن کے تحت سزادی جائے ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردا راختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہماری ترجیحات بلوچستان کے ایشوز رہے ہیں امید ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے مسائل ایک سال میں 100فیصد حل نہیں ہوں گے لیکن ابتدا کی جاسکتی ہے۔



گوادر میں آئل ریفائنری اور ایل این جی ٹرمینل کیلئے ابھی تک زمین ایکوائرنہیں کی جاسکی ہے ،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  قائمہ کمیٹی برائے سمندری امور میںحکام نے انکشاف کیاہے کہ گوادر میں جہاں پر آئل ریفائنری اور ایل این جی ٹرمینل لگاناہے وہ زمین ابھی تک ایکوائر ہی نہیں کی جاسکی ہے ،بلوچستان حکومت نے گوادر میں زمین ایکوائر کرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے ،سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے میں دلچسپی رکھتاہے۔



خفیہ اداروں نے غیر ملکی مراسلے کی تحقیق کی، سازش کے ثبوت نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں امریکا میں تعینات سابق سفیر  پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز  مراسلے پر بریفنگ دی۔



بی این پی وفاقی کا بینہ میں شامل ہونے پر رضا مند ، چاغی واقعے کی تحقیقات کر ینگے ،وزیر اعظم کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی کوششیں کامیاب ہو گئیں، بی این پی مینگل کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کر لیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو اراکین کابینہ کا حصہ ہونگے، مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی۔