رمضان میں خود ساختہ مہنگائی کر نیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے ، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ماہ رمضان میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلب کیے گئے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو معیاری اشیاء خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔



سیاسی صورتحال پر از خود نوٹس: چیف جسٹس نے 31مارچ کے اجلاس کے منٹس طلب کرلیے

| وقتِ اشاعت :  


سماعت کے آغاز میں خاتون درخواست گزار نے عدالت میں درخواست  دی کہ سابق امریکی سفیر اسد مجید کو بلایا جائے تو سب سامنے آجائے گا، اسد مجید کے خط کی وجہ سے سارا مسئلہ شروع ہوا۔



امریکا نے عمران خان کو ’نافرمانی‘ کی سزا دینے کی کوشش کی، روس

| وقتِ اشاعت :  


روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب سے ’شرمناک مداخلت کی ایک اور کوشش‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس نے نوٹ کیا ہے کہ… Read more »



صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا

| وقتِ اشاعت :  


صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔



عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج، اپوزیشن کے 176 ارکان ایوان میں موجود

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی جس میں یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔



جام کمال اچھے ہوتے تو صوبے میں حکومت تبدیل نہ ہوتی ، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بازاروں اور سڑکوں پر بات کرنے سے تبدیلی نہیں آتی جام کمال خان اگر اتنے اچھے ہوتے تو آج وہ وزیراعلیٰ ہوتے اور صوبے میں تبدیلی نہیں آتی جنکے اپنے ارکان نے انہیں مسترد کیا آج وہ کس طرح تبدیلی کی بات کر رہے ہیں، صوبائی حکومت بلوچستان کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، جام کمال خان کے پاس اکثریت ہے تو وہ تبدیلی ضرور لائیں جتنے دن ہمارے پاس ہیں عوام کے نمائندوں کا اعتماد اس کابینہ کو حاصل ہے حکومت چلتی رہے گی ۔



تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے درخواست اعتراض لگا کر واپس

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ میں ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے اور میموگیٹ طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کے حوالے سے نعیم الحسن ایڈووکیٹ کی دائر درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔