پتوکی/اسلام آباد/کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی عمران خان نے امیروں کو معاشی ریلیف دیا ہے جبکہ ایک غریب کی زندگی جہنم بنا کے رکھ دی ہے۔ اب جیالے اس کٹھ پتلی سے اس تباہی کا حساب لینے نکلے ہیں۔ پتوکی کے مقام پر ایک بہت بڑے انسانو ں کے سمندر نے بلاول بھٹو زرداری استقبا کیا اور یوں محسوس ہوا کہ سارا شہر عوامی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے سڑکوں پر آگیا ہے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سیجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے معاونِ خصوصی نوابزادہ شاہ… Read more »
کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور ترقی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے صوبے کے عوام نے ترقی اور استحکام کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور ہنر کے حصول کی جانب صرف کریں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو تربت کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین ،طلباء سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیاآرمی چیف کو بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال،بارڈرمینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے ،آپریشنل تیاریوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بھارتی انتہا ء پسند ہندئوں کی جانب سے طالبہ مسکان خان کے حجاب حوالے سے مذمتی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اصغر علی ترین ا ور بشریٰ رند کی مشترکہ قرار داد ایوان میں پیش کرتے ہوئے اصغر علی ترین نے کہا کہ یہ ایوان گزشتہ دنوں بھارت کے جنوبی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب پر پابندی لگانے اور نہتی باحجاب 19سالہ طالبہ مسکان خان کو ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے گھیرنے اور رہراساں کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور یہ ایوان غیور بہادر طالبہ مسکان خان کو جنہوں نے فاشست مودی کے ہندو توا نظریہ کو پٹخ دینے اور کالج میں ہندوانتہاء پسند ہندو غنڈون کے سامنے ڈٹ جانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس صوبائی وزیرکی جانب سے کورم کی نشاندہی پر ملتوی کردیاگیا کاروائی مکمل نہیں ہوسکی ، جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںعوامی نیشنل پارٹی کے رکن اصغر خان اچکزئی نے مشترکہ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرگاہ کہ گزشتہ روز روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی اطہر متین کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا بجائے اس کے کہ سینئر صحافی کے قتل کی تحقیقات ہوتیں پولیس نے اس واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر یہ معاملہ سرد خانے میں ڈال دیا اور اس طرح صحافیوں کو اٹھانا اور قتل کرنا ایک معمول بن گیا ہے