
تربت; نیشنل پارٹی کیچ کے زیراہتمام آپسر میں گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بی این پی عوامی کے رہنما حاجی ہاشم، محمد اسلم اور عبدالواحد پیدارکی نے خاندان سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرکے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت پر جدوجہد کا اعلان کیا۔ شمولیتی جلسہ سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے نئی شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد بلوچ عوام اور بلوچستان کے بچوں کو ایک خوش حال اور خوبصورت زندگی دینا ہے، بلوچ سرزمین سازشوں کا شکار ہے۔