
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے کوئٹہ میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کیمرہ بریفننگ دینے کا مطالبہ کردیا جبکہ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ہرنائی میں گرفتار ہونے والے شخص کی رہائی کے لئے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے نے دبائوڈالا، صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور نصر اللہ زیرے کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ڈپٹی اسپیکر نے نصر اللہ زیرے کا مائیک بند کروا دیا۔