کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود ریکوڈک پر بہترین معاہدہ کیا ہے گزشتہ 4سے 5ماہ کے دوران صوبے میں گورنر راج لگنے کا خدشہ تک پیدا ہوا ریکوڈک معاہدے کے تحت تمام معلومات اور انتظامی امور تک رسائی حاصل ہوگی، گوادر میں ریفائنری بنائی جائیگی، صوبے کو معاہدے پر کام شروع ہونے سے پہلے رائلٹی کی رقم ملے گی، تمام سیاسی لیڈران نے اس بات کو سراہا ہے کہ ہم صوبے کے لئے بہت بڑا حصہ لیکر آئے ہیں
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات ٹھا رہی ہے بلوچستان کو شورش نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کا میدان بنائیں گے سیاست سے بالا تر ہوکر ہمیں بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے ہمیں ایک پیج پرآنا ہو گا، ریکوڈک سمیت بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈز کو اعتما د میں لیا گیا صوبے کو ریکوڈک معاہدے میں نامساعد حالات میں بھی بڑا حصہ ملنا تاریخی اقدام ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی،
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے حقوق و و سائل کے تحفظ اور حصول میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے ریکو ڈک منصوبے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں یہ منصوبہ دنیا بھر میں کسی بھی صوبے کے لئے اتنی بڑی سرمایہ کاری اور منافع میں حصہ داری کی پہلی مثال ہے اس منصوبہ سے بلوچستان سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہو گا
کوئٹہ/اسلام آباد: وفاقی و صوبائی حکومتوں اور کینڈا کی کمپنی بیرک گولڈ کے درمیان بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے میں 25فیصد حصے کا شراکت دار بنایا گیا ہے صوبے میں10ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی 1ارب روپے سماجی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو حکومت پاکستان۔
کو ئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہو نے والے صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلا س میں ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی گئی کابینہ اجلاس میں معاہدے کے تمام پہلوؤں اور نکات کا تفصیلی جائیزہ لیتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ معاہدے میں موجودہ صوبائی حکومت کے منصوبے کے حوالے سے ٹھوس موقف کو پزیرائی حاصل ہے اور بلوچستان کے حقوق و مفادات کو تحفظ دیا گیا ہے اراکین کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا۔
کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہے اتحادیوں اور کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے مشیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کی پالیسی پر کاربند ہے تاہم بعض عناصر کو صوبے کا سیاسی استحکام اور ترقیاتی عمل ہضم نہیں ہورہا ہے انہو ں نے واضع الفاظ میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو عزت و احترام دینا بلوچستان کی روایات میں شامل ہے۔
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔ پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی۔
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی۔پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق (ق )لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔
کوئٹہ: وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لئے اطمینان کی تحریک ہو گی عمران خان اگر سڑکوں پر نکل آئے تو وہ واقعی خطرناک ثابت ہونگے، تحریک عدم اعتماد میں حمایت کیلئے اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کو بلیک میل اور ہارس ٹریڈننگ کر رہی ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ معاملات کو خوش اصلوبی سے طے کر لئے ایسا نہ ہو کہ انہیں 10سال تک انتظار کرنا پڑے، عمران خان کے ساتھ چٹان اور سائے کی طرح کھڑا ہوں، پانچ پانچ ووٹوں پر لوگ بلیک میلنگ کر کے پنجاب کی وزرات اعلیٰ مانگ رہے ہیں، پارلیمنٹ لاجز پر چڑھائی کی کوشش کی کسی ملیشیاء کو اجازت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم آرمی چیف اور وفاقی وزیر پلاننگ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے جنوبی بلوچستان پیکج کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ہم نے وفاقی حکومت سے نارتھ بلوچستان پیکج کی بھی درخواست کی ہے جس سے جنوبی اور شمالی بلوچستان کی متوازن ترقی یقینی ہو گی۔