
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈوں کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ریاست اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں ختم کرنی ہوں گی بلوچستان کا ہر شہری امن کا خواہاں ہے بلوچستان کے مسئلے کو سمجھنے کے لئے تاریخ سے واقفیت ضروری ہے پاکستان کے ہر صوبے میں پسماندہ علاقے موجود ہیں بلوچستان انسرجنسی کی وجہ پسماندگی نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور ماضی کی غلط طرز حکمرانی ہے