وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا ، قدوس بزنجو کو اکثریت حاصل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹ کا عمل آج ہوگا پاکستان مسلم لیگ(ن) ،مسلم لیگ(ق) کے متفقہ اور متحدہ اپوزیشن کی حمایت یافتہ امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اور پشتونخوامیپ کے عبدالرحیم زیارتوال یا لیاقت آغا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔



وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی آج حاصل و جمع کئے جائیں گے،جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا۔12جنوری کو کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرائے جائیں گے۔انتخاب13جنوری کو ہوگا۔



بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس13جنوری کو طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13جنوری کو طلب کرلیاگیا، ادھر نئے وزیراعلیٰ کیلئے صلاح ومشورے کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے ایک وفد نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی جس میں نئے قائد ایوان اور دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال ہوا۔



آئندہ سیٹ اپ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آئندہ سیٹ اپ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے تا ہم نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے بی این پی کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔



بلوچستان سیاسی بحران؛ وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان اسمبلی میں آج وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک پیش کئے جانے سے پہلے ہی انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔



وزیراعلیٰ نواب زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائیگی ، میڈیا کوریچ پر پابندی عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج چار بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سے قبل سیاسی رسی کشی کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا۔