سی پیک کے تحت 3 نئی جامعات کا قیام

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ترقی اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا میں پاک-چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تین جامعات بنائی جارہی ہیں۔ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹیاں حکومتی پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت بجلی کی پیداوار اور انفااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم پر بھی فوکس کیا جائے۔



آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


اسلا م آباد: عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔



اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان منفرد منصوبہ ہے تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،چین

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور چین کے عوام کے لئے سماجی و اقتصادی فوائد کا ذریعہ ، اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کے لئے پاکستان سے قریبی ملکر کام کر رہا ہے،اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام کو سماجی واقتصادی فوائد حاصل ہو ں گے



آرمی چیف نے13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے12ارکان سمیت13خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے دہشتگردی کے سنگین جرائم پرموت کی سزا سنائی گئی تھی،یہ دہشتگرد نانگاپربت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل، سیدوشریف ایئرپورٹ پر



آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر سے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ برقرار رکھنے اور بارڈر مینجمنٹ مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے