اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہدرای کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات کے حوالے سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تمام صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ۔ یہ کوریڈور ہے جس کے ساتھ لوازمات ہوتے ہیں۔
کو ئٹہ : بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی
کوئٹہ: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔راہداری کے مشرقی اور مغربی روٹس پر یکساں سہولیات دی جائیں گی ۔
کوئٹہ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی بلوچستان کی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا ، 7 بجے ہونے والی پریس کانفرنس 9 بجے تک شروع نہ ہوسکی ، پریس کانفرنس میں 2 گھنٹے کی تاخیر پر صحافیوں نے احتجاجاً بائیکاٹ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی لیڈر شپ کے ساتھ سی پیک بارے الگ الگ ملاقاتیں کی تاہم یہ ملاقاتیں اتنی طویل ہوئیں کہ شام 7بجے ہونے والی پریس کانفرنس 9 بجے بھی نہ ہوسکی جبکہ بلوچستان کے تاجر تنظیمیں اور ایوان صنعت و تجارت سمیت دیگر وفاقی وزیر منصبوبہ بندی و ترقیات کے ساتھ ملاقاتوں کا انتظار کرتے رہے ۔ 2 گھنٹے تک پریس کانفرنس شروع ہونے میں تاخیر کے باعث نجی ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے چلے گئے تاہم سرکاری میڈیا کے نمائندے بدستور انتظار کرتے رہے ۔ سی پیک سے متعلق ملاقاتوں کی طوالت سے محسوس ہورہا ہے
اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے عدالت کے سامنے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 میں سے 2 ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو ایف آئی اے نے سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد عبدالستارعیسانی کے روبرو پیش کیا، جہاں دونوں ملزمان نے دفعہ 164 کے تحت اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق کیس کے تیسرے مرکزی ملزم معظم علی نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے، اس کا کہنا ہے وہ اس کیس میں کسی طرح بھی ملوث نہیں، اس لئے وہ اعتراف جرم نہیں کرے گا
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے متعلقہ ادارے کوششوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور شرکاء کو موجودہ اور درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن
کوئٹہ: بحیرہ عرب کے کنارے آباد بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کا بحران تاحال حل نہیں ہوسکا، اس سنگین صورتحال پرگوادر کے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ قوم پرست سیاسی جماعتیں بھی سراپا احتجاج بن گئی ہیں۔گوادر شہر، جیوانی، سربندر اور پشکان سمیت ملحقہ ساحلی آبادیوں کو پینے کاپانی فراہم کرنیوالا آکڑہ کور ڈیم بارشیں نہ ہونیکی بنا پر خشک ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوچکا ہے، ذہنی اذیت کے شکار گوادر کے باشندے ان دنوں پانی کا ایک ٹینکر 15 ہزار روپے تک کا خریدکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گوادر میں پینے کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سمیت وفاقی وزیر ترقیاتی ومنصوبہ احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ ۔اس سنگین صورتحال پر کوئی پوچھنے والا نہیں ، صوبے کی قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے علاوہ حکمران جماعت نیشنل پارٹی بھی سراپا احتجاج ہے۔سیاسی رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں متبادل ذرائع سے اس پانی کے بحران کو فوری حل کریں،
کولمبو: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدام پر سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ کولمبو میں سری لنکن صدر کے ہمراہ وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن قیادت سے مذاکرات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئے جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کا اس پر یکساں موقف ہے، پاکستان اور سری لنکا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے مواقع بھی موجود ہیں