پشاور: پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دو امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں سات مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پہلے حملے میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ پانچ زخمی
پاکستان، افغانستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آنے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے سرکاری طور پر پاکستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 جبکہ افغانستان میں 34 بتائی گئی ہے۔
نئی دلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا پاکستانی فنکاروں کو کئی روز سے تو تنگ کرہی رہی ہے لیکن اب اس تنظیم کے خلاف نہ صرف بھارتی شہری اور ادیب میدان میں آ گئے ہیں بلکہ اہم حکومتی عہدوں پر فائز سابق اہلکاروں نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا ہے، سابق بھارتی نیول چیف ایڈمرل ایل رام داس کا کہنا ہے کہ شیو سینا جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ کر رہی ہے اس سے ان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔ کراچی میں ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سہیل انور سیال کا دعویٰ تھا
دین اسلام کی سربلندی اور حق کے لئے میدان کربلا میں ڈٹ جانے والے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام احسینؓ اور ان کی آل کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
جیکب آباد: جیکب آباد کوئٹہ روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کوئٹہ روڈ پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا
کوئٹہ/بھاگ/چھلگری: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں امام بارگاہ کے اندر خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے اور ان میں کئی کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔زخمیوں میں چھ کو تشویشناک ہاتھ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ خودکش حملہ آور کا سر اور ہاتھ تحویل میں لے لیا گیا۔
واشنگٹن ڈی سی: پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سماجی اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یقین دلایا ہے کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سمیت دیگر معاشی و اقتصادی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گاآپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں قابل تحسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے امن کے عزم کی عکاس ہیں امریکہ مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر تا رہے گا
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ گہرا تنگ ہونے پر شہر پسند اور تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں اور معصوم عوام کو نشانہ بنارہے ہیں ، اب دہشت گردوں کو حتمی انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں ، سریاب روڈ پر بم دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ہزار گنجی جانے والی لوکل بس تباہ ہوگئی اور بس میں سوار دو بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکا پانچ سے چھ کلو وزنی ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ ایس پی سریاب ظہور احمد آفریدی کے مطابق کوئٹہ میں سول اسپتال کے قریب واقع بس اسٹینڈ سے ہزار گنجی آنے والی