چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو درست کہنا بنیادی حقوق کیخلاف ہوتا، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین (پی ٹی آئی ) کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کو انصاف کے حصول کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کو درست کہنا پولیس کو عدالتی احاطے سے ملزمان پکڑنے کی شکارگاہ بنانے کی دعوت جیسا ہوتا۔



بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں وسائل پر اختیار دیا جائے،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اپنے قومی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، قومی اکائی کو اس کے وسائل پر اختیارات دیئے جائیں، حقیقی سیاسی کارکن منظم ہوکر صوبے کو درپیش بحرانوں میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



مہذب معاشرے کی تشکیل قانون کے مساوی اطلاق سے مشروط ہے،گورنر ولی کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے کی تشکیل قانون کے مساوی اطلاق سے مشروط ہے،عوام دوست قانون کی عظمت یہ ہے کہ اس کی نظر میں طاقتور اور کمزور دونوں برابر ہوتے ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرے کے نظم و ربط کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا، بڑی مشکل سے آئی ایم ایف پروگرام کیا: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


تورغر: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا کیونکہ ہمیں پاکستان کو ڈیفالٹ سےبچانا تھا، اب 12جولائی کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، انشااللہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوگا۔



ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل: ابتدائی سماعت کا حکمنامہ جاری، جسٹس طارق مسعود کا نوٹ بھی سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ میں 22 جون کی ابتدائی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے جاری کردہ حکمنامے میں بینچ کی دوبارہ تشکیل کا ذکر ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ بھی حکمنامے کا حصہ ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کا نوٹ بھی سامنے آگیا۔



بات چیت کیلئے آنیوالے لوگ ہماری اراضی پر قبضہ ختم کرانیکی بجائے ہمیں پیچھے جانے کا کہہ رہے ہیں، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بات چیت کیلئے آنے والے لوگ ہماری اراضی پرقبضہ کی بجائے پیچھے جانے کا بول رہے ہیں،سردار تو بلوچستان میں ہر جگہ ہیں۔



تمام ادارے 20 سال تک اپنی حدود میں کام کریں تو کامیابی پاکستان کے قدم چومے گی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا ہمارے کے فخر کا نہیں بلکہ فکر کا لمحہ ہے، تمام ادارے 15 سے 20 سال تک اپنے حدود میں کام کریں تو کامیابی پاکستان کے قدم چومے گی۔



بی این پی کی کال پربلوچستان کے قومی شاہراہوں پر مکمل پہیہ جام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پربلوچستان میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ۔وڈھ کے مخدوش صورتحال کے باعث بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ کراچی، کوئٹہ چمن و کوئٹہ سبی و جیکب آباد قومی شاہراہیں بند و پہیہ جام ہڑتال ،