بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہمارے لوگو ں کا تعاون حاصل ہے ،بارکھان سمیت صوبے میں کہیں سرداروں کی نجی جیلیں موجود نہیں ،ضیاء لانگو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر امن امان کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔



سپریم کورٹ سے متعلق بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعطم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس نے صدر عارف علوی کی طرف سے سپریم کورٹ سے متعلق بل واپس بھجوانے مذمت کردی، وزراء نے صدر کو آئین اور منصب کے بجائے تحریک انصاف کے مفادات کا محافظ قرار دیا۔ ذرائع کے مطاق بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



دشمن ممالک کے ہاتھوں کھیلنے والے ناراض بلوچ نہیں ہوسکتے،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ دشمن ممالک کے ہاتھوں کھیلنے والے عام لوگوں کو مارنے والے ناراض بلوچ نہیں ہوسکتے، وہ لوگ جو سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچاتا وہ ناراض بلوچ ہوسکتاہے،دشمنوں کے کہنے پر پاکستان کی تقسیم کامطالبہ کوئی بھی ذی شعور قبول نہیں کرے گا۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات پی پی ایل اور وفاق کے ذمے واجبات پر تبادلہ خیال ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں صادق سنجرانی سے ملاقات میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران تمام رہنمائوں نے ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت کی۔



بے اختیار وزیر اعلیٰ تھا عسکریت پسندی اور لاپتہ افراد بارے میری بات نہیں مانی جاتی تھی، ڈاکٹرمالک بلوچ کا اعتراف۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت مکمل بے اختیار ہے اور وہ چھوٹے چھوٹے انتظامی معاملات پر بھی خود فیصلہ نہیں کر سکتی،صوبے میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی، ہر جگہ لْوٹ مار ہے، تمام ملازمتیں کھلم کھلا بِک رہی ہیں، سب کو پتا ہے کہ چپڑاسی اور کلرک کی اسامی کی قیمت کیا ہے ملک میں بہت بڑا سیاسی بحران ہے، معیشت اور عدلیہ بھی بحران کا شکار ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ موجودہ حکومت ان بحرانوں کو حل کرسکتی ہے۔



صوبے کے ایک لاکھ گھرانوں کو راشن فراہم کی جائیگی ،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے رمضان فوڈ پیکج کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہی میں عوام کے مشکلات کا اندازہ ہے رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنا عوام کے ساتھ ہے اور اپنے عوام کا خیال صوبائی حکومت کی روز اول سے ترجیحات میں ہے ۔