
بیجنگ:چین کی دعوت پہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کیلئے پاکستان سے 30ماہرین کا وفد بدھ کوچین پہنچ گیا جو 14روزہ ورکشاپ میں شرکت کرے گا اس ورکشاپ میں پاکستانی ماہرین سے چین کے ماہرین چین کی ترقی کے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور پاکستان کی ضروریات کے پیش نظر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔