وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا بلوچ مزاحمت کاروں کو مذکرات کی دعوت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/تربت: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تربت شہر کے لئے سٹی پروجیکٹ فیز 2 کے علاوہ ساؤتھ بلوچستان پیکج پر بھی کام جاری ہے ،ریکوڈک منصوبے کی وجہ سے بلوچستان کو آئندہ چند سالوں میں اربوں ڈالر کی آمدنی ہوگی ،



بلوچستان کو 15سو ارب روپے مالی خسارے کا سامنا ہے قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کا مالی خسارہ 1500ارب روپے ہے، ترقیاتی مد میں سالانہ 100ارب ہوتے ہیں جن سے صوبے بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکل درپیش ہوتی ہے،ماہی گیروں کو لیبر کا درجہ دے دیا گیا ہے، ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء، انجن اور کشیاں فراہم کی جائیں گی، ایران سے گوادر کے لئے 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جلد شروع ہوگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو گوادر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



سینئر اور تجربہ کار افراد سے رہنمائی حاصل کرنا ہماری اہم معاشرتی قدر ہے،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ اپنے سینئر اور تجربہ کار افراد سے رہنمائی حاصل کرنا ہماری اہم معاشرتی قدر ہے کیونکہ ان کے علم اور تجربہ استفادہ کر کے ہی ہم کامیابی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔



ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا ،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہو جائیگی، جس سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ،موجود حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں و گوادر شہر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بدھ کے روز ڈی سی آفس گوادر کے کمیٹی روم میں “گوادر میں ترقیاتی منصوبوں” کے حوالے سے ایک اعلی! سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن،وفاقی سیکرٹری ایم او ایم اے ، وفاقی سیکرٹری وزارت صحت ،ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم او،چیئرمین GPA،سیکرٹر ی آبپاشی، سیکٹری انرجی،سیکٹری انڈسٹریز،وی سی یونیورسٹی آف گوادر ، سیکرٹری پی ایچ ای ،کمشنر مکران ،ڈی سی گوادر، ڈی جی بی سی ڈی اے، ڈی جی فشریز، ڈی جی جی ڈی اے،سی ای او کیسکو،ایم ڈی این ٹی ڈی ،پی ڈی این جی آئی اے،ڈی ایس ریلوے نے شرکت کی ۔



بارکھان واقعہ سردار کھیتران عدالت میں پیش ، گراں ناز کا بیان عدالت میں قلمبند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور بارکھان واقعہ میں بازیاب خاتون گراں ناز کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کردیاگیا،دونوں نے واقعہ کے حوالے سے اپنے بیانات قلمبند کرادئیے۔



کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج کا دھماکا، 6 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے قریب مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔