پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے،حیدر علی خان جمالی

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے ، ہم سب کو ملکرپاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے، آپ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمید کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی نے گزشتہ روز سرگرم کارکن سابق کونسلر صاحبزادہ سلمان سلطان کو پی پی پی میں شمولیت کرنے پر انہیں مبارک باد دینے ان کے گھر پہنچا اور انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ نے بہتر فیصلہ کیا کیونکہ اس وقت ہم سب کو پاکستان پیپلز پارٹی کے قیا دت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔



پارٹی شہداء کی جدوجہد کی تکمیل کریگی’پی کے میپ

| وقتِ اشاعت :  


مسلم باغ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر افغان ملی شہید ملی اتل محمد عثمان خان کاکڑ کے مزار، علمی مرکزو ریسرچ سینٹر کے تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرپروقار اجتماع سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا، مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری عبید اللہ جان بابت ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ، ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی،خوشحال خان کاکڑ، سردار آصف خان سرگڑھ، اے این پی کے جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید عثمان خان کاکڑکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملی شہید کے مزار اور علمی مرکز،ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے افتتاح کا یہ موقع ہم سب کیلئے اس عزم کی تجدید ہے کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے انتھک محنت اور طویل اور صبر آزما جدوجہد کرتے ہوئے انتہائی جرات کے ساتھ پشتون قومی تحریک میں جو کردار ادا کیا وہ پارٹی کے تمام سیاسی جمہوری کارکنوںکیلئے مشعل راہ ہے۔



کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سزا پر عملدرآمد کا راستہ ہے، نکالنے کا نہیں، شہزاد اکبر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سزا پر عمل درآمد کا راستہ ہے اس کو نکالنے کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے مسئلے پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ تسلیم کرنا ہی غلط تھا۔



حکومت نے نمازِ جمعہ کے وقت سینیٹ میں چوروں کی طرح نیب بل دھاندلی سے منظور کرایا، شہباز

| وقتِ اشاعت :  


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی بلڈوز کرنےکے بعد نیب سپلیمنٹری بل کی منظوری کھلی بدنیتی ہے۔