پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک التواء بحث کیلئے منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی گئی ، پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ نے ایوان میں تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ میں پانچویں بار ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔



بیٹیوں کو عورت مارچ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں،سارہ خان

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کرنا خواتین کا کام ہے اور وہ اپنی بیٹیوں کو ’عورت مارچ‘ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں۔



یوسف مستی خان کی قیادت میں بلوچ متحدہ محاذ تنظیم کا قیام

| وقتِ اشاعت :  


یوسف مستی خان کی قیادت میں بلوچ متحدہ محاذ کا قیام عمل میں لایا گیا بیس رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو بلوچ متحدہ محاذ کی تنظیمی ڈھانچہ۔ اغراض و مقاصد۔ آئین اور حکمت عملی ترتیب دے گی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ پانچ فروری کو ملیر میں طلب کیا گیا ہے  … Read more »



تاجروں کے حقوق کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، رحیم آغا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز بند خوشدل میں تاجروں کو لوٹنے اور زخمی کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری سے ملاقات کی اس ملاقات میں انجمن تاجران پشین صدر ملک بہادر خان، حیدر آغا، نعمت خان ترین،محمد عارف کاکڑ فرید خان کاکڑ عبدالرفیع بٹے زئی بھی شریک تھے ۔



کوہلو کی میڈیکل نشستوں پر غیر مقامیوں کو داخلہ دینے کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: میڈیکل سیٹوں میں غیر لوکلز افراد کی کوہلو کے کوٹے پر منتخب ہونے کے خلاف متاثرہ طلباء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (ر)کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دیا اس موقع پر سیاسی مذہبی جماعتوں ،طلباء تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں، عمائدین کوہلو نے مختلف وفود کی صورت میں احتجاجی کیمپ آکر یکجہتی کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق میڈیکل نشستوں کی حالیہ میرٹ لسٹ میں غیر لوکل طلباء کی کوہلو کے کوٹے پر کامیابی کے خلاف متاثرہ طلباء اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔



سانحہ مچھ کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ایچ ڈی پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عوام کے جم غفیر کی گزشتہ روز سانحہ مچھ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسے عام میں شرکت کو پارٹی پالیسیوں اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے مختصر ترین نوٹس پر اتنے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرکے واضح کردیا کہ صرف ایچ ڈی پی کے کارکن ہی ایسی صلاحیتوں کے مالک ہے جو نظم و ضبط، وابستگی، اور اپنے قوم سے وفاداری کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں۔