انصاف کی فراہمی میں بینچ اور بار کا کردار اہمیت کا حامل ہے، محمد نور مسکانزئی

| وقتِ اشاعت :  


خاران: چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں بینچ کے ساتھ بار کابھی اہم کردار ہے خاران بار کے خدمات قابل تحسین ہیں۔



میرحاصل خان بزنجوکے چہلم پرنال میں عظیم الشان جلسہ منعقدکیاجائیگا، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 27ستمبر 2020کو نیشنل پارٹی کے قائد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی چہلم کی مناسبت سے آبائی گاؤں نال میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔



محسن داوڑ کی ائیر پورٹ سے بیدخلی آمریت ہے،رؤف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے ممنرسینئرل کمیٹی میررؤف مینگل وچیئرمین جاویدبلوچ نے بلوچستان حکومت کی محسن داوڑ کوایئرپورٹ سے واپس کرکے داخل ہونے کی اجازت نہ دیناآمریت سے بدتررویہ ہے جس کی اجازت بلوچستان کی قومی روایات انسانی حصول زندگی سیاسی ضابطہ اخلاق اورنہ کسی مہذب معاشرے دے سکتاہے۔



محکمہ فشریز کی ضلع جعفرآباد میں غیر قانونی فشنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ فشریز کی ضلع جعفرآباد میں غیر قانونی فشنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن میں متعددبڑے جال اور پٹے قبضے میں لے لئے گے۔طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزلکھمی چند اور تاج محمد بگٹی عرف تاجل فقیر کوخفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ چند نامعلوم عناصر ضلع جعفر آباد کے نہروں میں غیر قانونی مچھلی کا شکار کررہے ہیں۔



سویلین اتھارٹی کو ختم کرنے کا مقصد عوام کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے،رحیم زیارتوال

| وقتِ اشاعت :  


زیارت: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور ضلعی زیارت کے سیکرٹری عبدالغفور نے کہا ہے کہ سویلین اتھارٹی کو ختم کرنے کا مقصد عوام کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، منشیات کی فروغ میں اضافہ قابل تشویش اور انتہائی خطرناک ہے،زیارت کے عوام کو ہر قسم کی ترقی وخوشحالی سے محروم رکھ کر انہیں مسائلستان میں دھکیلا جارہا ہے۔



میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے امور و معاملات کو خوش اسلوبی چلانے کی ضرورت ہے،گورنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے امور و معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اشد ضروری ہے. حقوق اور فرائض کے درمیان باہمی ربط پایا جاتا ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی ہی دراصل دوسروں کے حقوق کی پاسداری کا باعث بنتا ہے۔



محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈیلی ویجز ملازمین کو بحال کرے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انہیں فوری طورپر بحال کیاجائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی احتجاج کا راستہ اختیارکرنے پرمجبورہوجائے گی، انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ کرونا عالمی وباء کے پیش نظر غریب طبقہ پہلے ہی سے تباہ حال اورپریشانیوں سے دوچار تھا ان کے چولہے بند ہوگئے تھے۔



بی ایم سی بحالی کیلئے جاری احتجاج پر حکومتی عدم توجہی تشویشناک ہے، بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کرہ بیان میں بولان میڈیکل کالج ایکٹ میں ترمیم کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے طلباء اور ملازمین کی صحت اور حکومت کی غیر سنجیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آئینی حق کے لئے جدوجہد کرنے والے طلباء کے صحت کو خطرات لاحق ہے۔ بولان میڈیکل کالج کے طلباء جہاں گزشتہ سال سے اپنے جمہوری حق کے لئے احتجاج کرتے آرہے ہے وہیں۔



حب پل کی مضبوطی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،آغا شازہ زیب درانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اسلا م آباد: چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو سینیٹر آغاشاہ زیب درانی نے کہا ہے کہ حب پل کی مضبوطی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں پل کے ستونوں سے ریت ہٹانے پر عائد پابندی کے باوجود وہاں سے ریت لے جائی جارہی ہے،ضلعی انتظامیہ پل کے ستون سے بجری اور ریت اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔



ملتان، بی زیڈ یو میں اسکالر شپس کی بحالی کیلئے بلوچ طلباء کا احتجاج جاری

| وقتِ اشاعت :  


ملتان: بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کی جانب سے مختص نشستوں پر فیس وصولی کے خلاف ملتان میں احتجاجی کیمپ کے تین دن مکمل ہوئے کیمپ میں موجود طلبا کا کہناتھا کہ اب تک حکومت یا جامعہ بہاؤالدین زکریا کی طرف سے ہماری کوئی شنوائی نہیں کی گئی البتہ کیمپ ختم کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں وہاں موجود طلبا کا کہنا تھا کہ جب تک پرانی پالیسی بحال نہیں کی جاتی تب تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔