سوراب:کسٹم اور ایکسائز کے ناکوں پر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے بجائے تیل کے کاروبار سے وابستہ غریب ڈرائیوروں سے بھتہ وصولی عروج پر، سی پیک روٹ کے زریعے پنجگور سے ایرانی ڈیزل لانے والی گاڑیوں سے روزانہ مجموعی طور پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جارہا ہے، جبکہ ادائیگی نہ کرنے والے لاچار ڈرائیورز کی سرعام مارپیٹ سے بھی گریز نہیں کیا جاتا،
افغانستان میں قیامِ امن اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکرات کے آغاز کی تقریب سے امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو، طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے نائب ملا عبد الغنی… Read more »
سبی: بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میرگہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی سوچ فلسفہ فکر ہمارے لیے مشعل راہ ہے بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں بلارنگ نسل عوامی خدمت ہماری پارلیسیوں کا تسلسل ہے جو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی، جمہوری نظام کے استحکام میں پنہا ہے جب تک ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی کو تسلیم کرکے رائج نہیں کیا جاتا مسائل جوں کے توں… Read more »
خضدار (نمائندہ آزادی) تنظیمات اہل سنت کی جانب سے علامہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی کی قیادت میں ناموس رسالت ﷺ وناموس صحابہ رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان میں ایک ریلی المرکز الاسلامی جا معہ سنان بن سلمہ خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے… Read more »
کوئٹہ: شاہراہِ عام پر قوم کی بیٹی کی عصمت تار تار ہونے پر ریاست مدینہ کے علمبردار کو مستعفی ہوجانا چاہئیے، سی سی پی لاہور کا یہ بیان کہ خاتون کیوں موٹر وے سے سفر کررہی تھی انتہائی جاہلانہ اور بچگانہ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے گزشتہ روز لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے درناک واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنر ل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ محض فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں تھا بلوچستان کو اہمیت اور ترقی دینے کے نعرے صرف اور صرف بند کمروں کے اجلاسوں تک محدود ہیں عملی طور پر بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیاہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہی۔
اسلام آباد : چیئر مین چین پاکستان اکنامک کوریڈو اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادرایسٹ وے ایکسپریس وے کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ کے آپریشنز میں تیزی آئے گی۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے بولان میڈیکل کالج جیسا اہم ادارہ جوکہ بلوچستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جوکہ بلوچ اکابرین کے جدوجہد و بی ایس او کے قربانیوں سے حاصل ہوئی یے اسے کسی صورت لسانی تنگ نظری نفرت و یکطرفہ سازشوں کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے پشتون سمیت تمام محکوم اقوام کے حقوق کے جدوجہد میں ان کا ساتھ یے لیکن استحصالی حربوں و بلوچ قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔