بلوچ قوم کو متحد ہوکر قومی حقوق کا حصول ممکن بنانا ہوگا، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ممبرسنٹرل کمیٹی میررؤف مینگل کے زیرصدارت بلوچستان کے تہذیب وتمدن علم ثقافت ادبی سیاسی سماجی مدائل کے بابت نشست کااہتمام ہواجس میں بلوچستان کے عظیم قومی انقلابی گلوگارشاعروادیب پروفیسراستادعظیم جان بلوچ بلوچستان کے معروف آرٹسٹ پروفیسراکرم دوست بلوچ اسکالرقلم کاریارجان بادینی۔



کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ بلوچستان بشیر آحمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ عبدالحمید زہر ی نے آرٹی اے عملہ ٹریفک پولیس اور لیویز کے ہمراہ جبل نور اڈہ پر غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے 17 رکشے بند جبکہ ٹریفک قو انین کی خلاف ورزی کرنے پر 37 رکشوں کو چالان کئے۔



تربت، نامعلوم افرادکے حملہ میں چار بھائی زخمی ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


تربت: شاپک میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر حملہ، 4بھائیوں کو زخمی کردیا۔تربت کے نواحی علاقہ شاپک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 4 بھائیوں قادر بخش، محمد جان، رحیم بخش اورمحمد بخش ولد مرادبخش پر ڈنڈوں اور لاتوں سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت لایاگیا۔



بی این پی رہنماؤں کی اے این پی کی صوبائی قیادت سے ملاقات، نیپ طرز کے اتحاد پر غور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر سے خان ہاؤس پٹیل باغ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو سابق رکن قومی اسمبلی عبدالروف مینگل ساجد ترین ایڈوکیٹ نے ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے حالات پر غور و خوض ہوااس موقع پر اس امر پر اتفاق کیاگیا کہ ملک اور صوبے کا روشن مستقبل مضبوط وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام میں مضمر ہے۔



ذکریا ذئی ٹو پشین سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے مرغہ ذکریا ذئی ٹو پشین سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتسا ب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے، 28 کلو میٹر طویل سڑک کے منصوبے میں محکمہ بی اینڈ آر کے افسران اور ٹھیکیدار کی جانب سے قومی خزانے کو تقریبا 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، منصوبے کی رقم کی ادائیگی کے باوجود منصوبہ 11 سال کے بعد بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا نہ جا سکا۔



کتب بینی کے کلچرکوفروغ دیکرلوگوں کی توجہ علم کی جانب راغب کیاجائے،اسماعیل لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میرمحمداسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتب بینی کے کلچرکوفروغ دیکرلوگوں کی توجہ علم کی جانب راغب کیاجائے کتابوں سے رشتہ جوڑکر معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے کی بنیادرکھی جائے۔



نوکنڈی، کورونا کے پھیلنے سے سکولوں میں طلباء کی تعداد متاثر ہونے لگی ہے

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: نوکنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کی کورونا کے سیمپل لیے گئے تفصیلات کمیطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے نوکنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔



سبی، اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف صرافہ برداری کا مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


سبی: شہید اسماعیل خان کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور زرگروں کی عدم تحفظ کے خلاف سبی میں صرافہ ایسوسی ایشن کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ،میرامیر حمزہ زہری کی قیادت میں جناح روڈ سے سبی پریس کلب تک پیدل مارچ،ملزمان کی گرفتاری اور صرافہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوی ایشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری نعیم رمضان کے اپیل پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی شہید اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے چیئرمین میر امیر حمزہ زہری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔



گوادر، ٹرا لر اور گاڑی کے درمیان تصادم دو افراد جاں بحق چار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ضلع گوادر کے علا قے میں ٹرا لر اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق چار زخمی۔ لیو یز کے مطابق جمعرا ت کو ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وئے پر بزی ٹاپ کے قریب ٹر الر اور گا ڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں۔



تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ طلباء اور طالبات کیلئے کالجز اور اسکولوں میں حکومت کی طرف سے دیے گئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے جس سے وبا ء پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی، سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔